قومی

بنگلورومیں”بھارت میں سفیدانقلاب کےبانی”کا101واں یوم پیدائش منایاجائےگا

بنگلورو، 25؍ نومبر

مویشی پروری  اورڈیری کی صنعت کا محکمہ ‘‘بھارت میں سفید انقلاب کے بانی’’ڈاکٹرورگھیز کورئین، جو بھارت کے ملک مین کے نام سے بھی مشہورہیں ، کے 101ویں یوم پیدائش کے موقع پر دودھ کا قومی دن منائے گا۔

مویشی پروری اورڈیری کی صنعت کامحکمہ 26نومبر 2022کو بینگلورو میں ‘آزادی کے امرت مہوتسو’ کے حصے کے طورپر دودھ کا قومی دن منارہاہے ۔ اس تقریب کے دوران سال 2022کے لئے باوقار قومی گوپال رتن ایوارڈس بھی تفویض کئے جائیں گے ۔

کرناٹک ریاست میں اس یادگار قومی تقریب کے اہتمام کی غرض سے حکومت ہند کے مویشی پروری اور دودھ کی صنعت کے محکمے ، کرناٹک سرکارکے مویشی پروری اورماہی گیری کے محکمے ، اورکرناٹک کے نیشنل ڈیری ڈیولپمنٹ  بورڈ اور کرناٹک ملک فیڈریشن نے آپ میں تال میل قائم کیاہے ۔

حکومت ہند کے ماہی پروری ، مویشی پروری اوردودھ کی صنعت کے مرکزی وزیر مملکت ڈاکٹرسنجیو کماربالیان ، ورچول طورپر بینگلور و میں ہیسرا گھاٹا کے مقام پرسینٹرل فروزن سیمین  پروڈکشن اینڈ ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ میں ٹریننگ  کی جدید ترین سہولت اور مویشی پروری سے متعلق  سینٹرل کیٹل بریڈنگ فارم کے مقام پر کرناٹک بوائن  آئی  وی  ایف  سے متعلق سرگرمیوں کا بھی آغاز کریں گے ۔

تقریب کے دوران ممتاز شخصیات ، ورگھیز کورئین کی زندگی کے بارے میں تحریر کردہ ایک کتاب اور دودھ کو مغشوش بنانے کے بارے میں ایک کتابچہ کا بھی اجراء کریں گے ۔حکومت  ہند کے ماہی گیری ، مویشی  پروری اوردودھ کی صنعت کے مرکزی وزیر مملکت ڈاکٹرسنجیوکماربالیان کے علاوہ کرناٹک کے مویشی پروری کے وزیرجناب پربھوبی چوہان، اور کے ایم ایف کے چیئرمین جناب بالاچندرا ایل جرکی ہولی بھی اس تقریب میں شرکت کرنے والوں میں شامل ہیں ۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago