عالمی

ہندوستان-نیپال نے سات معاہدوں پرکیے دستخط،تعلقات کو ہمالیہ کی بلندی تک لے جانے کا عزم

نئی دہلی، یکم جون (انڈیا نیرٹیو)

ہندوستان اور نیپال نے جمعرات کو تجارت اور توانائی سمیت کئی شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے کے لیے سات معاہدوں پر دستخط کیے ہیں۔ اس دوران وزیر اعظم مودی نے دونوں ممالک کے تعلقات کو ‘ہٹ’ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہم اپنے تعلقات کو ہمالیہ کی طرح بلندی پر لے جانے کے لیے کام کرتے رہیں گے۔

وزیر اعظم مودی نے جمعرات کو نئی دہلی کے حیدرآباد ہاؤس میں نیپال کے وزیر اعظم پشپ کمل دہل پرچنڈ سے ملاقات کی۔ اس کے بعد دونوں وزرائے اعظم کے درمیان دو طرفہ اور وفود کی سطح پر بات چیت ہوئی۔ مذاکرات کے بعد دونوں رہنماؤں نے مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کیا۔

دونوں رہنماؤں کی موجودگی میں ہندوستان اور نیپال کے درمیان معاہدوں کا تبادلہ ہوا۔ دونوں رہنماؤں نے ہندوستان اور نیپال کے درمیان مختلف پروجیکٹوں کے سنگ بنیاد اور افتتاحی تقاریب میں شرکت کی۔ اس سے سرحد پار رابطے اور لوگوں، سامان اور توانائی کی نقل و حرکت کو فروغ ملے گا۔ ان میں ریلوے لائن کے کْرتھا-بیجل پورہ سیکشن کے حوالے کرنا، بتھناہا (بھارت) سے نیپال کسٹم یارڈ تک انڈین ریلوے کی کارگو ٹرین کا افتتاح، نیپال گنج (نیپال) اور روپیڈیہا (انڈیا) میں آئی سی پیز کا افتتاح، بھیر وا (نیپال) اور سونولی   (انڈیا) میں آئی پی سی کا گراؤنڈ بریکنگ پروگرام ،موتیہاری ۔املیکھ گنج پیٹرولیم پائپ لائن کے تحت دوسرے مرحلے کی سہولتوں کا گراؤنڈ بریکنگ پروگرم   شامل ہیں۔

وزیر اعظم نریندر مودی نے اپنے خطاب میں کہا کہ دونوں ملک سرحد اور دیگر تمام مسائل کو حل کریں گے۔ اس کے ساتھ ساتھ ثقافتی اور مذہبی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے لیے رامائن سرکٹ سے متعلق منصوبوں کو تیز کیا جائے گا۔ ہم ہندوستان اور نیپال کے درمیان ایسا رشتہ استوار کریں گے کہ ہم اپنے درمیان سرحدوں کو رکاوٹ نہیں بننے دیں گے۔ دونوں ممالک کے درمیان طویل مدتی بجلی کی تجارت کا معاہدہ ہے۔ اس کے ساتھ اگلے 10 سالوں میں ہندوستان نیپال سے 10,000 میگاواٹ بجلی درآمد کرے گا۔

انہوں نے کہا کہ نو سال پہلے انہوں نے دونوں ممالک کے درمیان ‘ہٹ’ کا فارمولا دیا تھا۔ اس کا مطلب ایچ: ہائی وے،آئی :  وے اور ٹی: ٹرانس وے ہے۔ آج نیپال کے وزیر اعظم اور میں نے ہماری شراکت داری کو مستقبل میں سپر ہٹ بنانے کے لیے کئی اہم فیصلے لیے ہیں۔ آج راہداری کے معاہدوں پر دستخط ہوئے ہیں۔ ہم نے فزیکل کنیکٹیوٹی کو بڑھانے کے لیے نئے ریل روابط قائم کیے ہیں۔ ہندوستان اور نیپال کے درمیان آج ایک طویل مدتی بجلی کی تجارت کے معاہدے پر دستخط ہوئے ہیں۔ اس سے ہمارے ممالک کا پاور سیکٹر مضبوط ہوگا۔ ہندوستان اور نیپال کے درمیان مذہبی اور ثقافتی رشتے بہت پرانے اور مضبوط ہیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان مالیاتی رابطوں کو فروغ دیا جائے گا۔ اس سے نیپال سے ہندوستان آنے والے سیاحوں، مریضوں اور طلبا   کو فائدہ ہوگا۔ دونوں ممالک کے درمیان تیل کی پائپ لائن کو توسیع دی جا رہی ہے۔ ایک نئی پائپ لائن بھی تجویز کی گئی ہے۔

وزیر اعظم نے پرچنڈ کو ان کے اجین اور اندور کے آنے والے دوروں کے لیے بھی مبارکباد دی۔

دوسری جانب نیپالی وزیر اعظم نے وزیر اعظم نریندر مودی کے دور میں ہندوستان نیپال تعلقات میں ہونے والی پیش رفت کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ بطور وزیراعظم یہ ان کا چوتھا دورہ ہے۔ ہم نے آج اپنے تعلقات کو مضبوط بنانے کے لیے بات چیت کی ہے۔ اس میں کاروبار، رابطے اور دیگر  شعبیشامل ہیں۔ اس کے ساتھ انہوں نے نیپال کو ہندوستان کی مدد سے بنگلہ دیش کو بجلی برآمد کرنے کی سہولت فراہم کرنے کا بھی خصوصی ذکر کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان نیپال کا سب سے بڑا تجارتی شراکت دار ہے۔ انہیں امید ہے کہ وہاں کی زرعی مصنوعات کو ہندوستان کی منڈیوں تک آسانی سے رسائی ملے گی۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago