عالمی

ہندوستان ایشین پیسفک پوسٹل یونین کی قیادت سنبھالے گا

ہندوستان ایشین پیسفک پوسٹل یونین کی قیادت سنبھالے گا

ہندوستان اس ماہ سے ایشین پیسفک پوسٹل یونین (اے پی پی یو) کی قیادت سنبھالے گا جس کا ہیڈ کوارٹر بنکاک، تھائی لینڈ میں ہے۔ اگست-ستمبر 2022 کے دوران بنکاک میں منعقدہ 13ویں اے پی پی یو کانگریس کے کامیاب انتخابات کے بعدپوسٹل سروسز بورڈ کے سابق ممبر (پرسنل) ، ڈاکٹر ونے پرکاش سنگھ    سال 4 کی مدت  کارکے لیے یونین کے سیکرٹری جنرل کا چارج سنبھالیں گے۔

ایشین پیسفک پوسٹل یونین (اے پی پی یو) ایشیائی پیسفک خطے کے 32 رکن ممالک کی ایک بین الحکومتی تنظیم ہے۔ اے پی پی یو  خطے میں یونیورسل پوسٹل یونین (یو پی یو) کی واحد ریسٹکٹڈ  یونین ہے، جو اقوام متحدہ کی خصوصی ایجنسی ہے۔ اے پی پی یو کا مقصد رکن ممالک کے درمیان پوسٹل تعلقات کو بڑھانا، سہولت فراہم کرنا اور بہتر بنانا اور پوسٹل سروسز کے شعبے میں تعاون کو فروغ دینا ہے۔

مختلف پراجیکٹو کے  لئےعلاقائی مرکز کے طور پر

یو پی یو کے مختلف پراجیکٹو کے  لئےعلاقائی مرکز کے طور پر، اے پی پی یو اس بات کو یقینی بنانے میں بھی پیش پیش ہے کہ یو پی یو کے تمام تکنیکی اور آپریشنل پروجیکٹوں کو خطے میں مکمل کیا جائے. تاکہ یہ خطہ بہترین ممکنہ طریقے سے عالمی پوسٹل نیٹ ورک کے ساتھ مربوط  ہو جائے۔ سیکرٹری جنرل یونین کی سرگرمیوں کی قیادت کرتے ہیں اور  وہ ایشین پیسفک پوسٹل کالج (اے پی پی سی) کے ڈائریکٹر بھی ہیں جو خطے میں سب سے بڑا بین سرکاری پوسٹل ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ ہے۔

یونین کے لیے اپنے وژن کے بارے میں ڈاکٹر وی پی سنگھ نے بتایا کہ  ’’میرا مقصد پوسٹل نیٹ ورک کے ذریعے کاروبار کی ترقی کو بہتر بنانے ، یونین کی پائیداری کو یقینی بنایا نے، اور اے پی پی سی میں پیش کیے جانے والے تربیتی کورسز کو بہتر بنانے کے لئے ایشیا پیسیفک خطے میں پوسٹل پلیئرز کے ساتھ علاقائی رابطہ کو بہتر بنانا ہے ۔‘‘  ایشیا بحر الکاہل  خطہ  میں مجموعی  عالمی میل کاتقریباً آدھا جنریٹ کی اجاتا ہے اور اس کے پاس عالمی ڈاک  کے انسانی وسائل کا تقریباً ایک تہائی حصہ ہے۔

ڈپارٹمنٹ آف پوسٹس کے سکریٹری  جناب ونیت پانڈےنے کہا ’’یہ پہلا موقع ہے جب کوئی ہندوستانی ڈاک کے شعبے میں کسی بین الاقوامی تنظیم کی قیادت کر رہا ہے۔ اس شعبے کے لیے اس اہم موڑ پر، خصوصی طور پر اس سال  ہندوستان کی  جی 20 صدارت  شروع ہونے پر محکمہ کے لیے یہ اعزاز کی بات ہے کہ اس کا افسر یونین کی سرگرمیوں کی قیادت کرے۔‘‘ انہوں نے مزید کہا کہ ’’ہندوستان اے پی پی یو کو اپنی مکمل حمایت جاری رکھے گا اور اے پی پی یو کی رکنیت کے اجتماعی وژن کو موثر انداز میں عملی جامہ پہنانے کے لیے اپنے تعاون کو مزید مضبوط کرے گا۔‘‘

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago