صدر جمہوریہ ہند، محترمہ دروپدی مرمو نے آج (3 جنوری، 2023 کو) جے پور کے راج بھون میں،سمویدھان اُدیان، میور ستمبھ، قومی پرچم پوسٹ، مہاتما گاندھی اور مہارانا پرتاپ کے مجسموں کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر، انہوں نے راجستھان میں شمسی توانائی کےزونز کے لیے ترسیلی نظام کا ورچوئل طور پر افتتاح کیا. اورایس جے وی این لمیٹڈ کے 1000 میگاواٹ کے بیکانیر سولر پاور پروجیکٹ کا سنگ بنیاد رکھا۔ صدرجمہوریہ ہند راجستھان
اس موقع پر صدرجمہوریہ نے کہا کہ ہماری جمہوریت متحرک. اور دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت ہے۔ ہمارا آئین اس عظیم جمہوریت کی بنیاد ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس تقریب میں شرکت کرکے انہیں آئین بنانے والوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کا موقع ملا ہے۔ انہوں نے شکر گزار قوم کی جانب سے،آئین ہند کے معماروں کو خراج عقیدت پیش کیا۔
انہوں نے کہا کہ ہماری جدید تاریخ کا ایک بڑا باب، سمودھان خوبصورت تصاویروں. مجسموں اور دیگر فن پاروں کے ذریعے اڈیان میں پیش کیا گیا ہے۔صدرجمہوریہ ہند راجستھان
صدرجمہوریہ نے کہا کہ ہمارے آئین سازوں نے معاشرے کے ہر طبقے کے تئیں حساسیت اور جمہوریت کے. ہر سطح اور انتظامیہ کے ہر پہلو کے تئیں بیداری کی وجہ سے، ایک جامع آئین کی تشکیل کی ہے۔ ہمارے بصیرت افروز آئین سازوں کے پاس آنے والی نسلوں کی ضروریات کے مطابق حقوق کے بارے میں نظام وضع کرنے کے تئیں افکاری وضاحت تھی۔ اسی لیے آئینی ترمیم کی شقیں بھی آئین میں ہی شامل کی گئیں ہیں۔ اب تک کل 105 ترامیم کی جا چکی ہیں۔ اس طرح ہمارا آئین ایک زندہ دستاویز ہے. جو وقت کے ساتھ ساتھ لوگوں کی بدلتی ہوئی امیدوں اور امنگوں کو اپنانے. اور ان میں شامل کرنے کی پوری صلاحیت رکھتا ہے
رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…
مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…
جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…
شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…
زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…
سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…