Categories: عالمی

ہندوستانی نژاد انیتا آنند کینیڈا کی وزیر دفاع مقرر

<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
اوٹاوا، 27 اکتوبر (انڈیا نیرٹیو)</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
 کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کی کابینہ میں تبدیلی کے بعد بھارتی نڑاد کینیڈین سیاستدان انیتا آنند کو نیا وزیر دفاع بنا دیا گیا ہے۔ انیتا آنند (54) ہندوستانی نڑاد کینیڈین شہری ہرجیت سجن کی جگہ لیں گی۔ سجن کو بین الاقوامی امور کا وزیر بنایا گیا ہے۔ انیتا آنند کینیڈا کی دوسری خاتون وزیر دفاع بن گئی ہیں۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
اس عہدے پر تقرری کے بعد انیتا نے ٹویٹ کیا کہ آج قومی دفاع کے وزیر کی حیثیت سے حلف لینا میرے لیے اعزاز کی بات ہے۔ مجھے یہ پورٹ فولیو سونپنے کے لیے جسٹن ٹروڈو کا شکریہ۔ 2019 میں، وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو کو انیتا کے اوک ویل سے رکن پارلیمنٹ منتخب ہونے کے بعد پبلک سروسز اور پروکیورمنٹ کے وزیر کی ذمہ داری دی گئی تھی۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
انیتا کی پیدائش 1967 میں نووا سکوشیا میں ہندوستانی والدین کے ہاں ہوئی۔ دونوں ڈاکٹر تھے۔ ان کی والدہ سروج پنجاب اور والد ایس وی۔ آنند کا تعلق تمل ناڈو سے تھا۔انیتا یونیورسٹی آف ٹورنٹو میں قانون کی پروفیسر بھی رہ چکی ہیں۔</p>

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago