عالمی

بھارتی وزیر خارجہ نے برطانوی ہم منصب سے ہندوؤں پر حملے کامعاملہ اٹھایا

برطانیہ میں رہنے والے ہندوستانی نژاد لوگوں کی سلامتی کا مسئلہ اٹھایا

نیویارک، 22 ستمبر (انڈیا نیرٹیو)

 برطانیہ میں ہندوؤں پر حملوں کا معاملہ سنگین شکل اختیار کر رہا ہے۔ بھارتی وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے بھی امریکی شہر نیویارک میں اپنے برطانوی ہم منصب جیمز کلیورلی کے ساتھ یہ معاملہ اٹھایا۔

ہندوستانی وزیر خارجہ ایس جے شنکر، جو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے لیے امریکہ میں ہیں، دنیا بھر کے رہنماؤں سے ملاقات کر رہے ہیں۔

اس سب کے درمیان برطانوی وزیر خارجہ جیمز کلیورلی سے ملاقات میں ہندو مندروں اور برطانیہ میں ہندوؤں پر حملوں کا معاملہ چھایا۔ ہندوستانی وزیر خارجہ نے کلیورلی کے سامنے برطانیہ میں مقیم ہندوستانی نڑاد لوگوں کی سیکورٹی کا معاملہ بھی اٹھایا۔

ڈاکٹر ایس جے شنکر اور جیمز کلیورلی کے درمیان ہونے والی بات چیت میں کئی علاقائی اور بین الاقوامی مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا، لیکن سب سے اہم مسئلہ برطانیہ کے کئی شہروں میں ہندوستانی کمیونٹی پر حالیہ حملے تھے۔

جے شنکر نے برطانیہ میں رہنے والے ہندوستانی کمیونٹی کی حفاظت کے بارے میں تشویش کا اظہار کیا، جس پر انہیں تحفظ کا یقین دلایا گیا۔

بھارتی وزیر خارجہ کی جانب سے ملاقات کے بعد ایک ٹویٹ میں بتایا گیا کہ بھارت نے برطانیہ میں حالیہ واقعات پر اپنی تشویش کا اظہار کیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی بھارت سے سخت کارروائی کا مطالبہ بھی کیا گیا ہے۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago