Categories: عالمی

بھارتی ہائی کمیشن نےکینیڈا میں دیوی کالی کی غلط تصویر کشی کا معاملہ اٹھایا

کینیڈا میں ہندوستانی ہائی کمیشن نے 'دیوی کالی' کی غلط تصویر کشی کے حوالے سے متعلقہ فریق کو اپنے تحفظات سے آگاہ کیا ہے اور ان سے کہا ہے کہ وہ متنازعہ مواد ہٹا دیں۔

قابل ذکر ہے کہ فلمساز لینا منیمیکلائی کی آنے والی دستاویزی فلم 'کالی' کے پوسٹر کو لے کر کافی تنازعہ چل رہا ہے۔ فلم کے اس پوسٹر میں کالی ما کو سگریٹ نوشی کرتے دکھایا گیا ہے۔ ہندوؤں کے مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچانے کا حوالہ دیتے ہوئے اس پوسٹر اور فلم ساز کے خلاف ہندوؤں میں ناراضگی ہے۔

دارالحکومت اوٹاوا میں بھارتی ہائی کمیشن نے ایک ریلیز میں کہا کہ ہمیں کینیڈا میں ہندو برادری کے رہنماؤں کی جانب سے شکایات موصول ہوئی ہیں کہ ٹورنٹو کے آغا خان میوزیم میں 'انڈر دی ٹینٹ پروجیکٹ' کے حصے کے طور پر ایک فلم کا پوسٹر دکھایا گیا ہے۔ ایک ہندو دیوی کی توہین کی گئی ہے۔

اس میں مزید کہا گیا ہے کہ ٹورنٹو میں ہمارے قونصلیٹ جنرل نے ان خدشات سے ایونٹ کے منتظمین کو آگاہ کیا ہے۔ ہمیں یہ بھی اطلاع ملی ہے کہ متعدد ہندو گروپوں نے کارروائی کے لیے کینیڈا میں حکام سے رابطہ کیا ہے۔ ہم کینیڈین حکام اور ایونٹ کے منتظمین پر زور دیتے ہیں کہ وہ ایسے تمام اشتعال انگیز مواد کو واپس لیں۔

فلمساز لینا منیمیکلائی نے اپنی آنے والی دستاویزی فلم 'کالی' کا پوسٹر ٹویٹ کیا۔ اس میں کالی ماتا کو سگریٹ نوشی اور LGBTکمیونٹی کی حمایت کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ یہ پوسٹر ٹویٹ کرتے ہی وائرل ہوگیا۔ لوگ اس پوسٹر پر ردعمل کا اظہار کر رہے ہیں اور فلمساز کو تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ کالی ما ں کو اس طرح سگریٹ نوشی کرتے دکھانا ہندو دیوی کی توہین ہے۔

اس کو لے کر 'گاؤ مہاسبھا' کے صدر اجے گوتم نے دہلی کے کمشنر اور وزارت داخلہ کو شکایت کی تھی۔ اس نے شکایت میں کہا تھا کہ اس نے کالی ماتا کو سگریٹ نوشی کرتے دکھا کر ہندوؤں کے مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچائی ہے۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago