Categories: عالمی

سویڈن اور فن لینڈ نیٹو میں شامل: نیٹورکنیت کے لیے تیس ممالک کی طرف سے ہری جھنڈی

<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
شمالی بحر اوقیانوس اتحاد (نیٹو) کے تیس رکن ممالک نے سویڈن اور فن لینڈ کو نیٹو کی رکنیت کے لئے منظوری دے دی ہے۔ منگل کے روز، ان ممالک نے نیٹو میں سویڈن اور فن لینڈ کی شمولیت کے حوالے سے الحاق کے دستاویز پر دستخط کئے۔روس کی جانب سے یوکرین پر حملے کے بعد نیٹو ممالک کی ترجیحات میں تبدیلی رونما ہوئی ہے۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
سویڈن اور فن لینڈ نے نیٹو کا رکن بننے کے لیے باقاعدہ درخواستیں دیں۔ روس کے انتباہ کے باوجود، ان درخواستوں پر تیزی سے غور کیا گیا۔ نیٹو کے تیس ممالک کے سفیروں نے فن لینڈ اور سویڈن کے لئے الحاق کے دستاویز پر منگل کو نیٹو ہیڈ کوارٹر میں فن لینڈ کے وزیر خارجہ پیکا ہاویستو اور سویڈش وزیر خارجہ این لِنڈے کی موجودگی میں دستخط کئے۔ گزشتہ ہفتے میڈرڈ سربراہ اجلاس میں، نیٹو اتحادیوں کے رہنماؤں نے ترکی، فن لینڈ اور سویڈن کے درمیان سہ فریقی معاہدے کے بعد فن لینڈ اور سویڈن کو تنظیم میں شمولیت کی اجازت دینے پر اتفاق کیا۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
نیٹو کے سیکرٹری جنرل جینز اسٹولٹن برگ نے اس موقع کو فن لینڈ، سویڈن اور نیٹو ممالک کی مشترکہ سلامتی کے لئے ایک تاریخی لمحہ قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ نیٹو کے دروازے یورپی جمہوریتوں کے لئے کھلے ہیں بالخصوص ان کے لئے جو ہماری مشترکہ سلامتی کے لئے اپنا کردار ادا کرنے کے لئے تیار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 32 ممالک کے ساتھ نیٹو کو مزید طاقت ملے گی۔ اس وقت نیٹو ممالک کو گزشتہ کئی دہائیوں کے سب سے بڑے سیکیورٹی بحران کا سامنا ہے، اس فیصلے سے تحفظ کا احساس بھی بڑھے گا۔</p>

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago