Categories: عالمی

ہندوستانی بحریہ نے سری لنکا میں ڈوبے سنگاپور کے جہاز کا ملبہ تلاش کیا

آئی این ایس سرویئر سروے کا کام مکمل کرنے کے بعد کولمبو سے ہندوستان روانہ

نئی دہلی، 03 جولائی (انڈیا نیرٹیو)

ہندوستانی بحریہ کے ہائیڈرو گرافک شپ سرویر نے سری لنکا کے سمندری سرحد پر غرقاب  سنگاپور کے کنٹینر جہاز ایم وی ایکس پریس پرل کا ملبہ  پانی کی گہرائی سے تلاش کر لیا ہے۔

آس پاس سروے کا کام پورا کر کے بحریہ کے افسروان نے دو جولائی کو سری لنکائی   عہدیداروں  کا  اعداد و شمار  حکام کے حوالے کردیا ہے۔ سائیڈ اسکین سونار سمیت جدید ترین سروے کے سازوسامان سے آراستہ، اس جہاز کو 25 جون کو سری لنکن حکومت کی درخواست پر شروع کیا گیا تھا۔ اب کولمبو ساحل پر ڈوبے جہاز کے ملبے کو صاف کرنے کا کام شروع کیا جائے گا۔

سنگاپور کے کنٹینر جہاز ایم وی ایکس پریس پرل  میں کولمبو بندر گاہ سے تقریبا نو سمندری میل کے فاصلے پر اسوقت آگ لگ گئی تھی جب وہ  قطر اور دبئی سے 15 مئی کو  1,486 کنٹینر لوڈ کرنے کے بعد  اپنے وطن واپس لوٹ رہا تھا۔

ہندوستانی کوسٹ گارڈ (آئی سی جی) نے سری لنکا کی بحریہ کی مدد  مانگنے  پر  26 مئی کو  آگ بجھانے کے لیے اپنے جہاز ویبھو اور وجر کولمبو بھیجے۔

آتش زدہ جہاز پر دونوں اطراف سے اے ایف ایف  گھول  اور سمندری پانی کو مسلسل چھڑکا گیا۔ اس کے باوجود، ایم وی ایکس پریس پرل سیکڑوں ٹن کیمیکل اور پلاسٹک کے ساتھ 13 دن تک جلتا رہا۔ آخر کار، یکم جون کو، جہاز کی آگ مکمل طور پر ختم ہوگئی۔ سنگاپور کا ایک کنٹینر جہاز سری لنکا کے ساحل پر 02 جون کو 13 دن تک جلنے کے بعد آگ بجھانے کے 24 گھنٹوں میں ڈوب گیا۔

سری لنکا کی حکومت نے بھارت سے ملبے کے گرد سروے کی کارروائی کرنے کی درخواست کی، جس پر ہندوستانی بحریہ کا ہائیڈرو گرافک جہاز آئی این ایس سرویئر بھیجا گیا۔ اس ملبے کے آس پاس تینوں تلاشی علاقوں میں سروے کا آپریشن سری لنکا کی بحریہ اور سری لنکا کی نیشنل ایکواٹک ریسورسٹی ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ ایجنسی (نارا) کے تعاون سے کیا گیا ۔ اس جہاز نے سائیڈ اسکین سونار سروے کے دوران مجموعی طور پر 807 میل کا فاصلہ طے کیا اور ایم وی ایکس پریس پرل کے مرکزی ملبے کو پانی کے اندر اور ایک اضافی نامعلوم ملبے کی نشاندہی بھی کی۔ ملبے کے علاقے کا سروے مکمل ہونے کے بعد اب سمندری جہاز اور ماہی گیروں دونوں کو ایک ایڈوائزری جاری کی جائے گی، جس سے سری لنکا کے حکام کو ملبہ صاف کرنے میں آسانی ہوگی۔ یہ کولمبو بندرگاہ سے چلنے والے سمندری ٹریفک کے لئے نیویگیشن کی حفاظت کو بھی یقینی بنائے گا۔

آئی این ایس سرویر کوچی میں سدرن نیول کمانڈ کے تحت ایک جہاز ہے۔ اس میں ڈیپ سی ملیبیئم ایکو ساؤنڈر سسٹم، سائیڈ سکین سونار، ساؤنڈ ویلیکیٹی پروفائلرز، مکمل طور پر خودکار ڈیجیٹل سروینگ اور پروسیسنگ سسٹم جیسے جدید ترین سروے کے سازوسامان نصب ہیں۔ اس کے علاوہ، جہاز میں ایک چیتک ہیلی کاپٹر بھی موجود ہے جو سروے کے دوران ہوائی نگرانی کے لئے بڑے پیمانے پر تعینات کیا گیا تھا۔ اس سے قبل آئی این ایس سرویئر سری لنکا، ماریشس، سیچلس، تنزانیہ اور کینیا میں غیر ملکی تعاون کے سروے بھی کرچکا ہے۔ ہندوستان اور سری لنکا مضبوط تعلقات اور شراکت داری  کی جانب گامزن ہیں اور یہ سروے مہم دونوں ممالک کے مابین تعاون اور افہام و تفہیم کو مستحکم کرنے اور مشترکہ اقدار کو مضبوط بنانے میں ایک اور سنگ میل ثابت ہوئی ہے۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago