Categories: تفریح

کرن راؤ سے الگ ہوتے ہی فاطمہ ثنا شیخ کے ساتھ جڑا عامر خان کا نام

کرن راؤ سے الگ ہوتے ہی فاطمہ ثنا شیخ کے ساتھ جڑا عامر خان کا نام

مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان نے اپنی دوسری بیوی کرن راؤ سے بھی طلاق لے لی ہے۔ دوسری جانب عامر خان کا نام کرن راؤ سے علیحدگی کے فورا بعد اداکارہ فاطمہ ثنا شیخ کے ساتھ جوڑا جارہا ہے۔ فاطمہ ثناء   شیخ ٹویٹر پر اس بارے میں ٹرینڈ کررہی ہیں۔ سن 2016 کی فلم 'دنگل' میں فاطمہ عامر کی بیٹی کے کردار میں نظر آئیں۔ فلم ’دنگل‘ کی شوٹنگ کے دوران عامر اور فاطمہ کے مابین تعلقات کی خبریں منظرعام پر آرہی تھیں۔

سال 2018 میں، فلم 'ٹھگس آف ہندوستان' کی شوٹنگ کے دوران، اس خبر کو اور بھی ہوا مل گئی جب عامر اور فاطمہ کو ایک بار پھر اس فلم میں ایک ساتھ اسکرین شیئر کرتے ہوئے دیکھا گیا۔ جب ایک انٹرویو میں فاطمہ سے اس سے متعلق سوال پوچھا گیا تو انہوں نے اس پر واضح رد عمل نہیں دیا۔ انہوں نے صرف اتنا کہا کہ اسے ایسی خبروں کی کوئی پرواہ نہیں ہے، کیونکہ آپ کچھ کرتے ہیں، لوگ آپ کے بارے میں کچھ کہیں گے۔

لیکن اب عامر اور کرن   کی طلاق کے بعد، فاطمہ پھر سرخیوں میں آ گئی ہیں اور ہر ایک کو یہ  جاننے میں دلچسپی ہے کہ کیا کرن اور عامر کی علیحدگی کے پیچھے فاطمہ ہی وجہ ہے؟ تاہم عامر اور کرن کی علیحدگی کے پیچھے اصل وجہ سامنے نہیں آسکی ہے۔

واضح رہے کہ عامر خان نے سال 1986 میں اداکارہ رینا دتہ سے شادی کی تھی، جس کے ساتھ ان کے دو بچے، بیٹے جنید اور ایرا تھے۔ عامر نے 2002 میں رینا دتہ سے طلاق لی تھی اور 2005 میں کرن راؤ سے شادی کی تھی۔ عامر اور کرن کا ایک بیٹا، آزاد راؤ خان ہے۔ لیکن اب کرن اور عامر علیحدگی اختیار کرچکے ہیں لیکن جیسے ہی وہ الگ  ہوئے ہیں عامر کا نام اب فاطمہ ثنا شیخ کے ساتھ جوڑا جارہا ہے۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago