عالمی

بھارت کی جی -20کی صدارت جامع ،حوصلہ افزا،فیصلہ کن اور عمل پر مبنی ہوگی: وزیراعظم

وزیراعظم نریندر مودی نے بدھ کو جی-20سربراہی اجلاس کی صدارت سنبھالتے ہوئے بدھ کو عالمی رہنماؤں کو یقین دلایا کہ ہندوستان کی صدارت میں جی- 20 سربراہی اجلاس جامع ،حوصلہ افزا ، فیصلہ کن اورعمل پر مبنی ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ ہم مل کرجی – 20 گروپ کو عالمی تبدیلی کا محرک بنائیں گے۔

وزیر اعظم مودی نے بدھ کو بالی میں جی- 20 چوٹی کانفرنس کے اختتامی اجلاس سے خطاب کیا۔ جی- 20 کی کامیاب انعقادپر انڈونیشیا کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ، انہوں نے کہا کہ صدر جوکووی نے اس مشکل وقت میں جی- 20 کو موثر قیادت فراہم کی ہے۔

وزیراعظم نے بالی اعلامیہ کی توثیق پر جی – 20 برادری کو بھی مبارکباد دی۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان کے لیے یہ ایک بہت ہی خوش آئند اتفاق ہے کہ ہم بالی کے اس مقدس جزیرے میں جی-20کی صدارت کی ذمہ داری سنبھال رہے ہیں۔ ہندوستان اور بالی کا قدیم رشتہ ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ ہندوستان ایک ایسے وقت میں جی-20کی ذمہ داری  سنبھال رہا ہے جب دنیا بیک وقت جغرافیائی سیاسی تناؤ، معاشی سست روی، خوراک اور توانائی کی بڑھتی قیمتوں اور وبائی امراض کے طویل مدتی برے اثرات سے دوچار ہے۔

ایسے وقت میں دنیا جی-20کی طرف امید سے دیکھ رہی ہے۔ آج، میں یقین دلانا چاہتا ہوں کہ ہندوستان کی جی-20صدارت جامع ،الو العزم ، فیصلہ کن اور عمل پر مبنی ہوگی۔

اگلے ایک سال کے دوران، ہم اس بات کو یقینی بنانے کی کوشش کریں گے کہ جی-20نئے آئیڈیاز کا تصور کرنے اور اجتماعی کارروائی کو تیز کرنے کے لیے ایک عالمی  اہم محرک کے طور پر کام کرے۔ قدرتی وسائل پر ملکیت کا احساس آج تنازعات کو جنم دے رہا ہے، اور ماحول کی حالت زار کی بنیادی وجہ بن گیا ہے۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago