وزیراعظم نریندر مودی نے بدھ کو جی-20سربراہی اجلاس کی صدارت سنبھالتے ہوئے بدھ کو عالمی رہنماؤں کو یقین دلایا کہ ہندوستان کی صدارت میں جی- 20 سربراہی اجلاس جامع ،حوصلہ افزا ، فیصلہ کن اورعمل پر مبنی ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ ہم مل کرجی – 20 گروپ کو عالمی تبدیلی کا محرک بنائیں گے۔
وزیر اعظم مودی نے بدھ کو بالی میں جی- 20 چوٹی کانفرنس کے اختتامی اجلاس سے خطاب کیا۔ جی- 20 کی کامیاب انعقادپر انڈونیشیا کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ، انہوں نے کہا کہ صدر جوکووی نے اس مشکل وقت میں جی- 20 کو موثر قیادت فراہم کی ہے۔
وزیراعظم نے بالی اعلامیہ کی توثیق پر جی – 20 برادری کو بھی مبارکباد دی۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان کے لیے یہ ایک بہت ہی خوش آئند اتفاق ہے کہ ہم بالی کے اس مقدس جزیرے میں جی-20کی صدارت کی ذمہ داری سنبھال رہے ہیں۔ ہندوستان اور بالی کا قدیم رشتہ ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ ہندوستان ایک ایسے وقت میں جی-20کی ذمہ داری سنبھال رہا ہے جب دنیا بیک وقت جغرافیائی سیاسی تناؤ، معاشی سست روی، خوراک اور توانائی کی بڑھتی قیمتوں اور وبائی امراض کے طویل مدتی برے اثرات سے دوچار ہے۔
ایسے وقت میں دنیا جی-20کی طرف امید سے دیکھ رہی ہے۔ آج، میں یقین دلانا چاہتا ہوں کہ ہندوستان کی جی-20صدارت جامع ،الو العزم ، فیصلہ کن اور عمل پر مبنی ہوگی۔
اگلے ایک سال کے دوران، ہم اس بات کو یقینی بنانے کی کوشش کریں گے کہ جی-20نئے آئیڈیاز کا تصور کرنے اور اجتماعی کارروائی کو تیز کرنے کے لیے ایک عالمی اہم محرک کے طور پر کام کرے۔ قدرتی وسائل پر ملکیت کا احساس آج تنازعات کو جنم دے رہا ہے، اور ماحول کی حالت زار کی بنیادی وجہ بن گیا ہے۔