Categories: عالمی

ایران۔افغانستان آبی تنازع، ایرانی مظاہرین نے سیستان بلوچستان میں افغان گاڑیوں پرکیا حملہ

<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
کابل ۔30 جنوری</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
میڈیا رپورٹس کے مطابق، ایرانیوں نے ملک کے صوبہ سیستان-بلوچستان میں ایک احتجاجی مظاہرہ کیا اور افغانستان سے آنے والے پانی پر اپنے حقوق کا مطالبہ کیا۔ ایرانی سرکاری میڈیا کا حوالہ دیتے ہوئے خامہ پریس نے رپورٹ کیا کہ بندرگاہ پر سیکورٹی فورسز نے مداخلت کی جب مظاہرین نے افغان باشندوں کے ٹرکوں پر حملہ کرنا شروع کر دیا۔ عینی شاہدین کے مطابق مظاہرین نے ٹرکوں کی کھڑکیوں کے شیشے توڑ دیے۔ اسی دوران، ایرانی مظاہرین کے ایک اور گروپ نے ریلی نکالی۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
خامہ پریس نے مزید رپورٹ کیا کہ زاہدان شہر میں افغان قونصل خانہ اور ہلمند کا پانی ملک میں بہانے کا مطالبہ کیا۔ خامہ پریس نے رپورٹ کیا کہ یہ مظاہرے سابق افغان صدر اشرف غنی کی جانب سے دریائے ہلمند پر کمال خان ہائیڈرو الیکٹرک ڈیم کا افتتاح کرنے کے ایک سال بعد ہوئے ہیں اور کہا گیا ہے کہ وہ ایران کو اب مفت میں پانی نہیں دیں گے بلکہ تیل کے بدلے میں دیں گے۔ ایک افغان میڈیا کے مطابق دریائے ہلمند کا ایران کو بہاؤ افغانستان اور ایران کے درمیان برسوں سے تنازعہ کا شکار ہے جو ابھی تک مکمل طور پر حل نہیں ہوسکا ہے۔</p>

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago