عالمی

سویڈن کی نئی حکومت میں ایرانی نژاد رومینہ پورمختاری بنیں سب سے کم عمر کی وزیر

اسٹاک ہوم، 19 اکتوبر (انڈیا نیرٹیو)

سویڈن کی نئی حکومت میں ایرانی نڑاد 26 سالہ رومینہ پورمختاری کو وزیر موسمیات بنایا گیا ہے۔ انہیں وزارت ماحولیات کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔ سویڈن کے وزیر اعظم الف کرسٹرسن نے کابینہ میں ان کے نام کی تجویز پیش کی تھی۔

خیال رہے کہ ماحولیاتی اور موسمیاتی کارکن گریٹا تھنبرگ کا تعلق بھی سویڈن سے ہے۔ اسٹاک ہوم کے مضافاتی علاقے میں ایرانی نڑاد خاندان میں پیدا ہونے والی رومینہ پورمختاری کو وزیر موسمیات اور ماحولیات بنایا گیا ہے۔ اس سے قبل سویڈن میں سب سے کم عمر وزیر 27 سالہ نیتا رہ چکے ہیں۔

رومینہ پورمختاری لبرل پارٹی کی یوتھ ونگ کی سربراہ رہ چکی ہیں۔ وہ سیاسی ماحول میں پلی بڑھی ہیں۔ تاہم رومینہ اس سے قبل نئے وزیر اعظم کرسٹرسن کی تنقید کرتی رہی تھیں۔ وہ کئی مواقع پر نئے وزیر اعظم کے خلاف بول چکی ہیں لیکن سویڈن ڈیموکریٹس پارٹی کے ساتھ اتحاد کے بعد وہ وزیر اعظم کے قریب ا?گئیں۔

ایران میں دائیں بازو کی جماعت ڈیموکریٹس اور امیگریشن مخالف پارٹی کے درمیان معاہدہ طے ہونے کے بعد کرسٹرسن کو سویڈن میں نیا وزیراعظم منتخب کیا گیا، جس کے بعد رومینا کو موسمیاتی وزیر بنایا گیا۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago