Categories: عالمی

ایران نے آئل ٹینکر پر جی 7کے الزامات کو بتایا بے بنیاد

تہران ، 8 اگست (انڈیا نیرٹیو)

ایران نے بحیرہ عرب میں اسرائیل سے منسلک ایک ٹینکر پر ہوئے حملے کے گروپ آف سیون (جی 7) ممالک کے حالیہ الزامات کو ’بے بنیاد‘ قرار دیا ہے وزارت خارجہ نے ہفتہ کو اپنی ویب سائٹ پر ایک بیان جاری کرتے ہوئے ان الزامات کو بے بنیاد قرار دیا ۔

برطانیہ ، کینیڈا ، فرانس ، جرمنی ، اٹلی ، جاپان اور امریکہ سمیت جی 7 کے وزرائے خارجہ اور یورپی یونین کے اعلیٰ نمائندے نے جمعہ کے روز ایران پر 29 جولائی کو عمان کے ساحل کے پاس بحیرہ عرب میں اسرائیل سے منسلک ایک ٹینکر پر مبینہ طور پر ہوئےڈرون حملے کے لئے ذمہ دار ہونے کا الزام لگایا ۔ اس حملے میں ایک برطانوی شہری اور ایک رومانیہ شہری کی موت ہو ئی تھی ۔

وزارت خارجہ کے ترجمان سعید خطیب زادہ نے کہا ’’ہم جی 7 کے وزرائے خارجہ کے بے بنیاد الزامات کی سخت مذمت کرتے ہیں ۔ جس میں ایران پر بنیاد الزامات لگائے گئے ہیں‘‘ ۔

انہوں نے اس واقعے کو ایک ایسا ’ منظرنامہ ‘ قرار دیا جو ایران کے نئے صدر کے حلف اٹھانے سے چند دن پہلے پیش آ یا ۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح کے ’بے بنیاد الزامات ‘سیاسی ماحول کو الجھانے کے لئے ڈیزائن کئے گئے ہیں ۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago