جموں وکشمیر میں 15 اگست کے دن کورونا کی وجہ سے پابندی میں ملے گی تھوڑی راحت

<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
سری نگر: یوم آزادی تقریب کو دیکھتے ہوئے جموں وکشمیرمیں کورونا وائرس کو بڑھنے سے روکنے کے لیے نافذ پابندیوں میں کچھ نرمی دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔ موجودہ وقت میں کسی طرح کی تقریب میں شامل ہونے والے لوگوں کی تعداد 25 مقرر ہے، لیکن 15 اگست کو یوم آزادی کے دن اس میں تھوڑی راحت دی جائے گی۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
ریاستی حکومت نے اتوار کو کہا، ’کسی بھی اِن ڈور/ آوٹ ڈور تقریب میں شامل ہونے کے لیے زیادہ سے زیادہ لوگوں کی تعداد 25 تک محدود رہے گی۔ اس دائرے میں غیر مستقل طور پر 15 اگست کو صرف یوم آزادی تقریب کی وجہ سے نرمی دی جائے گی۔ اس دوران کووڈ-19 پروٹوکول پر عمل کرنا لازمی ہوگا۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
جموں وکشمیر میں ہفتہ کے روز کووڈ-19 کے 142 نئے معاملے سامنے آنے کے ساتھ کل کورونا متاثرین کے نئے معاملوں میں جموں علاقے سے 59 نئے معاملے سامنے آئے، جب کہ کشمیر علاقے سے متاثرین کے کل 83 معاملے سامنے آئے۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
سری نگر میں سب سے زیادہ 36 نئے مریض ملے، جبکہ ڈوڈا ضل ع میں 16 نئے معاملے سامنے آئے۔ مرکز کے زیر انتظام ریاست میں کووڈ-19 کے زیر علاج مریضوں کی تعداد بڑھ کر 1,410 ہوگئی ہے۔ جبکہ اب تک 3,16,632 لوگ اس جان لیوا وائرس کے انفیکشن کو مات دے چکے ہیں۔ جموں وکشمیر میں بلیک فنگس (میوکورمائیکوسس) کے 37 معاملوں کی تصدیق ہو چکی ہے۔</p>

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago