عالمی

ایران مظاہرین کے خلاف طاقت کا استعمال بند کرے: یورپی سربراہی اجلاس

برسلز،16دسمبر(ہ س)۔

یورپی یونین کے سربراہی اجلاس نے ایران سے ایک مرتبہ مطالبہ کیا ہے کہ حکمران مظاہرین کے خلاف طاقت کا استعمال بند کریں۔ یورپی یونین نے مظاہرین کی سزائے موت پر عمل درآمد روکنے کا بھی مطالبہ کیا ہے۔

جاری بیان میں کہا گیا یورپی یونین گزشتہ ستمبر سے ایران میں جاری احتجاجی مظاہروں کے سلسلے میں ایران میں جاری یا سنائی گئی حالیہ سزائے موت کی شدید مذمت کرتی ہے۔

العربیہ اور الحدث چینلز کی جانب سے حاصل کردہ مسودہ بیان میں کہا گیا کہ یورپی سربراہی اجلاس نے ایرانی حکام سے مطالبہ کیا کہ بغیر کسی تاخیر کے جاری کی گئی سزاؤں کو بھی منسوخ کر دیں۔

یورپی سربراہی اجلاس نے کسی بھی صورت میں دی گئی سزائے موت کی اپنی سخت مخالفت کا اعادہ کیا اور کہا کہ سزائے موت انسانی وقار کا انکار ہے۔یورپی سربراہی اجلاس نے ایرانی حکام پر زور دیا کہ وہ پرامن احتجاج کو دبانے کے لیے خاص طور پر خواتین کے خلاف طاقت کا بلاجواز استعمال بند کریں۔

یاد رہے ایران میں جاری احتجاجی تحریک کو تین ماہ مکمل ہوگئے ہیں۔ 16 ستمبر کو حجاب نہ کرنے پر اخلاقی پولیس کے ہاتھوں گرفتاری کے بعد اسی کی حراست میں مہسا امینی کی موت کے بعد سے ایرانی عوام حکومت کے خلاف شدید احتجاج کر رہے ہیں۔

اس تحریک کو دبانے کیلئے ایرانی حکومت نے مظاہرین پر تشدد کیا ہے۔ اب تک سنکڑوں مظاہرین کو قتل اور زخمی کر دیا گیا ہے۔ ہزاروں کو گرفتار کیا جا چکا۔ بعض کو سزائے موت سنائی گئی ہے جن میں سے دو کو پھانسی بھی دے دی گئی ہے۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago