عالمی

سعودی عرب کے ساتھ فی الواقع قابل ذکرتاریخی امن ہوسکتا ہے :نیتن یاہو

تل ابیب،16دسمبر(انڈیا نیرٹیو)

بنیامین نیتن یاہو تیسری مرتبہ اسرائیل کاوزیراعظم بننے کی تیاری کر رہے ہیں۔ان کے پاس عہدہ سنبھالنے سے قبل حکومت کی تشکیل کے لیے 21 دسمبرتک کا وقت ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ سعودی عرب کے ساتھ فی الواقع قابل ذکرتاریخی امن ہوسکتا ہے۔العربیہ میں پرنٹ اور ٹیلی ویژن کے صحافیوں کے ایک گروپ کے ساتھ ایک تفصیلی انٹرویو میں، مسٹر نیتن یاہو نے عرب ریاستوں کے ساتھ اسرائیل کے تعلقات، مشرق اوسط میں امریکی اتحاد کے ڈھانچے، ایران میں بدامنی، اسرائیل کی نئی سخت گیردائیں بازو کی حکومت، لبنان کے ساتھ امریکا کی ثالثی میں سمندری سرحدی معاہدے کے مستقبل اور روس،یوکرین جنگ پرتبادلہ خیال کیا۔

نیتن یاہو نے سعودی عرب کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے کی اہمیت کا اعادہ کیا، جو عرب اسرائیل تنازع کوختم کرنے کی طرف ایک ’’انقلابی پیش رفت‘‘ہوگی جو “ہمارے خطے کو ان طریقوں سے تبدیل کردے گی جن کا تصور بھی نہیں کیا جاسکتا ہے۔ سعودی حکام مسلسل یہ کہتے رہے ہیں کہ فلسطینی ریاست کے بغیراسرائیل کے ساتھ معمول کے تعلقات ممکن نہیں۔

مسٹر نیتن یاہو نے بند دروازوں کے پیچھے مختلف قسم کے امن کے مواقع تلاش کرنے پرآمادگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میں کھلے معاہدوں پر یقین رکھتا ہوں ،ان تک خفیہ طور پر پہنچیں یا علانیہ پہنچیں۔

اس سوال کا جواب دیتے ہوئے کہ ان کے اتحادیوں میں سے بعض کے نسل پرستانہ بیانات سے عرب ریاستوں کے ساتھ تعلقات پرکیا اثرپڑسکتا ہے؟مسٹر نیتن یاہو نے کہا کہ دوسری جماعتیں میرے ساتھ شامل ہو رہی ہیں ، میں ان میں شامل نہیں ہوں گا۔

انھوں نے واضح کیا کہ وہ لبنان کے ساتھ امریکا کی ثالثی میں ہونے والے سمندری معاہدے کو مسترد نہیں کریں گے ، لیکن اس بات سے انکار کیا کہ یہ ایک امن معاہدہ تھا۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago