Categories: عالمی

ایران: خامنہ ای کے خلاف نعرے، مظاہرین پر آنسو گیس کے گولے داغے گئے

<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
ایران کے دارالحکومت تہران میں کئی روز سے احتجاج کا سلسلہ جاری ہے جہاں مظاہرین نظام حکومت کو ختم کرنے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ ہفتے کی شام ایک بار پھر مظاہرے دیکھنے میں آئے جب دارالحکومت کے دو علاقوں میں لوگ بڑی تعداد میں اکٹھا ہو گئے۔سوشل میڈیا پر گردش میں آنے والے وڈیو کلپوں میں مظاہرین کو یہ نعرے بھی لگاتے ہوئے دیکھا گیا: "آمر مردہ باد"… ملک میں پانی ختم ہو رہا ہے اور دباؤ بڑھ رہا ہے"۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
اس کے مقابل ایرانی سیکورٹی فورسز نے مظاہرین کی سمت آنسو گیس کے گولے پھینکے تا کہ انہیں تہران اسٹیج اسکوائر کے سامنے منتشر کیا جا سکے۔جمعے کی شب ایک مقامی فٹبال ٹیم کی کامیابی کے جشن نے تہران اور کئی دیگر شہروں میں ایرانی نظام حکومت کے خلاف بھرپور مظاہروں کی صورت اختیار کر لی۔ یہاں مظاہرین نے خامنہ ای کے خلاف نعرے بازی کی۔ ان میں "آمر مردہ باد"، "اسلامی جمہوریہ مردہ باد"، "یہ ولایت مردہ باد" اور "یہ تمام سال جرائم پر مبنی ہیں " کے نعرے شامل تھے۔ یاد رہے کہ احتجاجی سلسلے کا آغاز 15 روز قبل خوزستان میں ہوا تھا۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
ایسے وقت میں جب حکام نے انٹرنیٹ کا سلسلہ منقطع کر رکھا ہے،،، ایرانی اپوزیشن رہ نما مریم رجوی نے ہفتے کے روز انسانی حقوق کے دفاعی کمیشن اور بین الاقوامی تنظیموں سے مطالبہ کیا کہ وہ ایران میں انٹرنیٹ سروس کے تعطل کو روکنے کے لیے فوری اقدامات کریں۔ایرانی تنظیم "مجاہدین خلق" کی رہ نما مریم رجوی نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر کہا کہ انٹرنیٹ کی خدمت منقطع کر کے رہبر اعلی خامنہ ای شہریوں کو ہم آواز ہو کر مزاحمتی تحریک میں شامل ہونے اور اپنی آواز دنیا تک پہنچانے سے روکنا چاہتے ہیں۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
واضح رہے کہ اہواز صوبے میں عرب آبادی نے احتجاج کا سلسلہ شروع کیا تھا جو بعد ازاں دارالحکومت تہران اور ایران کے دیگر صوبوں میں بھی منتقل ہو گیا۔اہواز میں پانی کی قلت پر ایک ہفتے سے زیادہ مدت سے احتجاج ہو رہا ہے۔ اس دوران سیکورٹی فورسز کے ساتھ تصادم کے نتیجے میں احتجاجیوں میں شامل دو افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہو گئے۔</p>

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago