Categories: عالمی

شام میں ہونے والے خون ریز تصادم میں ہلاکتوں کی تعداد 32 ہوگئی

<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
شام میں انسانی حقوق کے لیے کام کر نے والے ادارے سیریئن آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس نے تصدیق کی ہے کہ جمعرات سے درعا گورنری میں ہونے والے خونریز واقعات کے نتیجے میں عام شہری اور شامی فوجی ہلاک ہوئے ہیں۔ ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 32 تک پہنچ گئی ہے۔آبزر ویٹری کی رپورٹ کے مطابق جمعرات کے روز سیدرعا میں جاری خون ریز جھڑپوں کے نتیجے میں 12 عام شہری مارے گئے۔ شامی فوج کی طرف سے شہریوں پر راکٹوں، مشین گنوں اور مارٹر گولوں کی شیلنگ کی گئی۔ جھڑپوں میں 11 مقامی جنگجو اور 9 شامی فوجی بھی ہلاک ہوئے ہیں۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
آبزرویٹری نے کہا ہے کہ کئی زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے جس کے نتیجے میں ہلاکتوں کی تعداد میں اضافے کا اندیشہ ہے۔دوسری طرف جنوبی شام میں درعا گورنری میں روس کی سرپرستی میں حکومتی فورسز اور ان کے وفادار گروہوں اور مقامی جنگجوؤں کے درمیان لڑائی کو روکنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔درعا کو عوامی احتجاج کا "گہوارہ" سمجھا جاتا ہے۔10سال قبل اسی شہر سے شامی حکومت کے خلاف احتجاج کا آغاز ہوا جو کچھ دنوں میں پورے ملک میں پھیل گیا تھا۔ اگرچہ اپوزیشن کے دھڑوں نے 2018 میں فوجی آپریشن کے بعد روس کی سرپرستی میں بشارالاسد کے ساتھ تصفیہ کے معاہدے پر دستخط کیے تھیمگر اس کے باوجود اکثر یہاں پر حکومتی فورسز اور مقامی جنگجوؤں کیدرمیان حملے ہوتے رہتے ہیں۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
رصدگاہ کے مطابق جمعرات کو شروع ہونے والے تصادم کو تین سال میں "سب سے زیادہ پرتشدد" سمجھا جاتا ہے۔رصد گاہ نے بتایا کہ مقامی شخصیات کی نمائندگی پر مشتمل مذاکرات بھی جمعرات کو شروع ہوئے۔ دوسری طرف شامی فوج نے مذاکرات میں حصہ لیا تاہم اس کے باوجود فریقین میں جھڑپیں بھی جاری رہی ہیں۔درعا واحد گورنری ہے جہاں سے 2018 میں حکومت کے دوبارہ کنٹرول کے بعد بھی اپوزیشن کے حامی جنگجو وہاں پر موجود ہیں۔</p>

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago