Categories: عالمی

سعودی عرب کے خلاف استعمال ہونے والے میزائلوں پر ایرانی’فنگر پرنٹس‘: امریکہ

سعودی عرب کے خلاف استعمال ہونے والے میزائلوں پر ایرانی’فنگر پرنٹس‘: امریکہ

واشنگٹن،08مارچ(انڈیا نیرٹیو)

سعودی عرب میں تیل کی تنصیبات یمن کے حوثی باغیوں کی طرف سے کیے گئے میزائل حملے پر رد عمل میں امیرکی ریپبلکن سینیٹر بل ہیگرتی نے ایک ٹویٹ میں کہا ہے کہ صدر بائیڈن کی انتظامیہ نے ایرانی ملاو ٔں کی حکومت کو سعودی عرب کے خلاف ایک اور میزائل حملے کا موقع فراہم کیا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ سعودی عرب کے خلاف استعمال ہونے والے بیلسٹک میزائل پر ایرانی فنگر پرنٹس ہیں۔ حوثی ملیشیا خود سے ایسے ہتھیار تیار نہیں کرسکتی۔ انہوں نے مزید کہا کہ امریکی صدر جو بائیڈن کی انتظامیہ کی تہران پر پابندیوں میں نرمی لانے کی خواہش نے ملاو ٔں کی حکومت کو امریکا اور اس کے اتحادیوں کے خلاف اپنی جارحیت بڑھانے کی ترغیب دی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اتوار کے روز سعودی عرب کے خلاف ایک اور میزائل حملے میں ایرانی خصوصیات کا حامل میزائل استعمال کیا گیا۔اتوار کے روز ایران کی حمایت یافتہ دہشت گرد حوثی ملیشیا مشرقی سعودی عرب کے دارالحکومت ظہران کے رہائشی محلے اور راس تنورہ بندرگاہ کو میزائل اور ڈرون حملوں سے نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی تھی تاہم سعودی محکمہ دفاع نے حوثیوں کی یہ سازش ناکام بنا دی۔

سعودی وزارت دفاع کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہےکہ ایرانی حمایت یافتہ حوثی دہشت گردوں نے اتوار کے روز راس تنورہ بندرگاہ پر پٹرولیم کمپنی 'آرامکو' کے ایک پٹرول اسٹیشن پر بیلسٹک میزائل حملے کی کوشش کی مگر سعودی عرب کی فضائی دفاعی فورسز اور عرب اتحادی فوج نے حوثیوں کا حملہ ناکام بنا دیا۔

وزارت دفاع نے حوثیوں کے حملے کو بزدلانہ کارروائی اور توانائی کی سپلائی کے عالمی مراکز کو دانستہ طورپر نشانہ بنانے کی مجرمانہ کوشش قرار دیا۔ سعودی عرب کی سرکاری نیوز ایجنسی 'ایس پی اے'کے مطابق اتحادی فوج کے ترجمان ترکی المالکی نے بتایا کہ حوثیوں نے سمندر کے کنارے پر واقع تیل کی تنصیبات پر ڈرون طیاروں سے بھی حملے کی کوشش کی تاہم ڈرون طیارے کو ہدف تک پہنچنے سے قبل ہی مار گرایا گیا۔

انہوں نے کہا کہ بیلسٹک میزائل کے ذریعے الظہران میں آرامکو کی تنصیبات پر حملے کی بزدلانہ کوشش کی گئی تھی جسے ناکام بنا دیا گیا ہے۔ فضا میں تباہ کیے گئے میزائل کے ٹکڑے آبادی میں گرے تاہم کسی قسم کے جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔قبل ازیں عرب اتحاد نے ایران کی حمایت یافتہ حوثی ملیشیا کے اتوار کو صرف پانچ گھنٹے میں بارود سے لدے دس ڈرون تباہ کردیے ہیں۔

حوثی ملیشیا نے یہ ڈرون سعودی عرب کے مختلف شہروں کی جانب داغے تھے۔انھوں نے بتایا ہے کہ عرب اتحادی فورسز نے آج علی الصباح حوثیوں کے پانچ ڈرون تباہ کیے ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ یمن کے شمالی صوبہ مآرب میں اتحادی فورسز نے حوثی ملیشیا کے خلاف کارروائی میں نمایاں پیش رفت کی ہے۔اس کے ردعمل میں حوثیوں نے اب سعودی عرب کی جانب ڈرون حملے تیز کر رکھے۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago