Categories: عالمی

ایرانی رکن پارلیمنٹ کا عجیب و غریب بیان، مظاہرین پر گولی چلانا شرعاً جائز بتایا

<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
اسٹاک ہوم،03دسمبر(انڈیا نیرٹیو)</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
ایرانی پارلیمنٹ میں قانونی کمیٹی کے سربراہ اور مذہبی شخصیت موسی غضنفر آبادی نے احتجاجیوں کے ’تخریبی ارادے رکھنے‘ کی صورت میں ان پر فائرنگ کو شرعا درست عمل قرار دیا ہے۔ایرانی ویب سائٹ روئداد 24 کو دیے گئے ایک انٹرویو میں موسی کا کہنا تھا کہ اگر کوئی شخص احتجاج اور مظاہروں کے دوران میں کسی تباہ کن عمل کا ارادہ رکھتا ہے تو ضرر کو دور کرنے کے لیے اس پر گولی چلائی جا سکتی ہے۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
غضنفر آبادی نے اس فائرنگ کے جواز کو حکومتی سرکاری سیکورٹی فورسز تک محدود نہیں رکھا بلکہ ان کا کہنا تھا کہ سیکورٹی فورسز کے علاوہ جو کوئی بھی خطرے اور نقصان کا وقوع دیکھے تو اس کے لیے جائز ہے کہ وہ عملی طور پر مداخلت کرے،،، اس کے واسطے شرعی اور قانونی رخصت ہے۔موسی غضنفر آبادی کا یہ بیان ایران کے تیسرے بڑے شہر اصفہان میں ہونے والے وسیع مظاہروں کے چند روز بعد سامنے آیا ہے۔ دریائے زائندہ رود کے خشک ہونے پر مذکورہ عوامی احتجاج وک سختی سے کچلا گیا تھا۔اصفہان میں مظاہرین کے خلاف پر تشدد کریک ڈاؤن پر تبصرہ کرتے ہوئے غضنفر آبادی کا کہنا تھا کہ ہمارے ملک میں بنیادی طور پر قانون کے تحت معاملہ کیا جاتا ہے تاہم بعض اوقات تصادم نا گزیر ہو جاتا ہے۔ اس وقت جب کہ مظاہرین ملک کو نقصان پہنچانے والا عمل کرنا چاہتا ہے تو پھر مقابلہ واقع ہو سکتا ہے۔سماجی کارکنان باور کرا چکے ہیں کہ اصفہان کے مظاہرے اپنے آغاز سے ہی پْر امن تھے اور اسی روش پر جاری رہے۔ یہاں تک کہ جمعے کے روز سیکورٹی فورسز نے احتجاجیوں پر دھاوا بول دیا اور ان کے خیموں کو آگ لگا دی۔ علاوہ ازیں مظاہرین پر لاٹھی چارج کیا گیا اور ان کے خلاف آنسو گیس کا استعمال بھی کیا گیا۔ بعض وڈیو کلپوں میں عسکری وردی میں ملبوس مسلح افراد کو پْر امن احتجاجیوں پر براہ راست گولیاں برساتے بھی دیکھا گیا۔</p>

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago