Categories: عالمی

آئیرس کا آغاز کمزور ممالک میں امید اور اعتماد پیداکرے گا: پی ایم مودی

وزیر اعظم نریندر مودی نے منگل کو کہا کہ چھوٹے ترقی پذیر جزیرے کے ممالک کو موسمیاتی تبدیلی سے سب سے زیادہ خطرہ ہے۔ ایسے میں ان کا خیال رکھنا ہم سب کی اجتماعی ذمہ داری ہے اور یہ ایک طرح سے ہمارے گناہوں کا مشترکہ کفارہ ہے۔

وزیر اعظم نے یہ بات موسمیاتی تبدیلی پر عالمی COP- 26سربراہی اجلاس کے دوران ' انفراسٹرکچر فار ریزیلینٹ آئی لینڈ اسٹیٹس ' (IRIS) کے آغاز کے دوران کہی۔ مودی نے کہا کہ آئیرس کے آغاز سے نئی امید، نیا اعتماد اور سب سے زیادہ کمزور ممالک کے لیے کچھ کرنے کا اطمینان ملتا ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ پچھلی چند دہائیوں نے ثابت کیا ہے کہ کوئی بھی موسمیاتی تبدیلی کے قہر سے اچھوت نہیں ہے۔ کوئی بھی ملک، ترقی یافتہ یا ترقی پذیر، موسمیاتی تبدیلی کے مسئلے سے اچھوت نہیں رہا۔ ' چھوٹے ترقی پذیر جزیروں کے ممالک ' (SIDS) سب سے زیادہ خطرے میں ہیں۔ ان کے لیے یہ زندگی اور موت کا سوال ہے۔ سیاحت پر مبنی معیشت اور موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے ان ممالک کو معاشی چیلنجز بھی ہیں۔ قدرتی آفات کی وجہ سے سیاح ان ممالک کا دورہ نہیں کرتے۔

وزیر اعظم نے موسمیاتی تبدیلیوں کے لیے انسان کے خود غرض رویے کو ذمہ دار ٹھہرایا۔ انہوں نے کہا کہ چھوٹے ترقی پذیر ممالک قدرت کے بنائے ہوئے غیر فطری رویے کی وجہ سے مشکلات کا شکار ہیں۔

انہوں نے کہا، " میرے لیے CDRIیا IRISصرف ایک بنیادی ڈھانچہ نہیں ہے بلکہ یہ انسانی بہبود کی ایک انتہائی حساس ذمہ داری کا حصہ ہے۔ بنی نوع انسان کے تئیں یہ ہم سب کی اجتماعی ذمہ داری ہے۔ یہ ہمارے گناہوں کا مشترکہ کفارہ بھی ہے۔ "

وزیر اعظم نے سی ڈی آر آئی کو برسوں کے تجربے اور ذہن سازی کا نتیجہ قرار دیا اور کہا کہ ہندوستان نے چھوٹے جزیروں کے ممالک پر بڑے پیمانے پر آنے والے موسمیاتی تبدیلی کے خطرے کو محسوس کرتے ہوئے پیسفک جزیرے کے ممالک اور کیریکوم ممالک کے ساتھ تعاون کے لیے خصوصی انتظامات کیے ہیں۔ ہم ان کے شہریوں اور انفراسٹرکچر کو شمسی ٹیکنالوجی کی تربیت دیکر ترقی میں اپنا حصہ اداکیا۔

انہوں نے اعلان کیا کہ ہندوستان کی خلائی ایجنسی ISRO SIDSکے لیے ایک خصوصی ڈیٹا ونڈو بنائے گی۔ اس سے، SIDSکو سیٹلائٹ کے ذریعے طوفانوں، کورل ریف مانیٹرنگ، کوسٹ لائن مانیٹرنگ وغیرہ کے بارے میں بروقت معلومات ملیں گی۔

چھوٹے جزیروں کے ممالک کا موتیوں کے ہار سے موازنہ کرتے ہوئے وزیر اعظم نے انہیں دنیا کی خوبصورتی قرار دیا۔ ایسی صورت حال میں اپنے لیے Irisکو محسوس کرنے میں CDRIاور SIDSکے کردار کا تذکرہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ مشترکہ تخلیق اور مشترکہ فوائد کی ایک اچھی مثال ہے۔ انہوں نے کہا کہ Irisکے ذریعے، SIDSکے لیے ٹیکنالوجی، فنانس، ضروری معلومات کو تیزی سے تعینات کرنا آسان ہو جائے گا۔ چھوٹے جزیروں کے ممالک میں معیاری انفراسٹرکچر کو فروغ دینے سے وہاں کی زندگی اور معاش دونوں کو فائدہ پہنچے گا۔

اس دوران وزیر اعظم نے یقین دلایا کہ ہندوستان اس نئے پروجیکٹ کو مکمل تعاون دے گا اور اس کی کامیابی کے لیے سی ڈی آر آئی اور دیگر شراکت دار ممالک اور اقوام متحدہ کے ساتھ مل کر کام کرے گا۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago