Categories: تفریح

پوجا بنرجی کے گھر بچہ کی کلکاری کی آوازیں جلد گونجنے والی ہیں

<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
ٹیلی ویڑن کی معروف اداکارہ پوجا بنرجی جلد ہی ماں بننے والی ہیں اور ان کے گھر میں بچے کی کلکاری گونجنے والی ہے۔ اداکارہ پوجا بنرجی نے خود انسٹاگرام پر تصویر شیئر کرکے مداحوں کو یہ اطلاع دی۔ تصویر میں پوجا بنرجی نے نیلے رنگ کی آف شوڈر فلورل مونوکینی پہن رکھی ہے۔ اس کے علاوہ ان کے شوہر سندیپ سیجوال بھی نظر آئے۔ اس خوبصورت تصویر کو سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہوئے پوجا بنرجی نے لکھا، ' میری فیملی تھری! '</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
پوجا کی اس پوسٹ کے منظر عام پر آنے کے بعد مداح انہیں اور ان کے اہل خانہ کو مبارکباد دے رہے ہیں۔ پوجا نے بہت کم وقت میں اپنی شاندار اداکاری سے اپنی خاص پہچان بنائی ہے۔ پوجا نے سال 2011 میں ایم ٹی وی روڈیز 8 میں حصہ لیاتھا۔ اس کے بعد وہ ٹیلی ویڑن کی دنیا کے کئی مشہور سیریلز میں نظر آئیں، جن میں دل ہی تو ہے، کسوٹی زندگی کی 2، کمکم بھاگیہ وغیرہ شامل ہیں۔ سال 2017 میں پوجا نے قومی سطح کے تیراک سندیپ سیجوال سے شادی کی۔ سندیپ نے 2008 کے اولمپکس میں بھی حصہ لیا تھا۔ پوجا اب بھی اداکاری کی دنیا میں سرگرم ہیں اور ان دنوں وہ <span dir="LTR">ZeeTV</span>کے مشہور سیریل کم کم بھاگیہ میں نظر آ رہی ہیں۔</p>

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago