عالمی

کیا برطانوی وزیراعظم رشی سونک کی کرسی ہے خطرے میں؟کیا ہے پورا معاملہ؟

نئے برطانوی وزیراعظم رشی سونک کے لیے مشکل کھڑی ہوگئی،وزیرپر گالی دینے کا الزام

لندن،07نومبر(انڈیا نیرٹیو)

برطانوی وزیر مملکت گیون ولیمسن کی طرف سے ملکہ الزبتھ کی وفات کی تقریب منعقد کرنے والے پارلیمنٹ میں انضباطی افسر وینڈی مورٹن کو فحش زبان میں غنڈہ گردی پرمبنی ٹیکسٹ میسجز بھیجنے کے بعد پتا چلا ہے کہ وزیر اعظم رشی سوناک اس وزیر کی حمایت کرتے ہیں۔ اس انکشاف کے بعد برطانونی حکومتی حلقوں میں تشویش اور تنقید کی ایک لہر کھڑی ہوگئی ہے۔

کل اتوار کو برطانوی حکومت میں وزیر مملکت اولیور ڈاؤڈن نے کہا کہ سوناک حکومت میں شامل وزیر مملکت کی حمایت کرتے ہیں، جن پر اپنی ساتھی کو دھونس دینے کا الزام ہے۔ انہوں نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ نا مناسب فون پیغامات’صدمے کے لمحے میں‘ بھیجے گئے تھے۔

یہ کہانی اس وقت شروع ہوئی جب ایک برطانوی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا کہ وزیر ولیمسن ملکہ الزبتھ کی آخری رسومات میں شرکت کے لیے مدعو نہ کیے جانے پر ناراض تھے۔ ’سنڈے ٹائمز‘ کے مطابق اس لیے انہوں نے ایسے پیغامات بھیجے جو پارلیمنٹ میں پارٹی کے تادیبی افسر مورٹن کے خلاف نامناسب سمجھے گئے، جس نے مؤخر الذکر کو سرکاری شکایت درج کرانے پر مجبور کیا۔

جبکہ گیون جنہیں سوناک نے گذشتہ ماہ کابینہ کے عہدے پر دوبارہ تعینات کیا تھا زیر تفتیش ہے۔ ڈاؤڈن کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم کو اب بھی ان پر اعتماد ہے۔ان کی برطرفی کے مطالبات کے باوجود سوناک نے ایک انگلی نہیں ہلائی، لیکن ڈوڈن جو ان کے قریب ہیں نے غنڈہ گردی کرنے والے وزیر کے الفاظ کو درست قرار دیا جو کہ’جذباتی لمحے میں ان کی مایوسی کا اظہار تھا۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago