Categories: عالمی

جوہری مذاکرات میں ایران کی ٹال مٹول، کیا افغانستان کی حالیہ پیش رفت اور فرانس کے ساتھ اختلافات کے بعد امریکہ کی پوزیشن ’کمزور‘ ؟

<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
لندن،02اکتوبر(انڈیا نیرٹیو)</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
تہران ایک سے زیادہ مرتبہ اس بات کی تصدیق کر چکا ہے کہ وہ جوہری معاہدے کی بحالی کے واسطے بات چیت جاری رکھنے کے لیے مذاکرات کی میز پر واپس آنے کا ارادہ رکھتا ہے۔ تاہم اس کی جانب سے مسلسل ٹال مٹول دیکھی جا رہی ہے۔ایران کے صدر سے لے کر وزیر خارجہ تک اس بات کو باور کرا چکے ہیں کہ ان کا ملک ویانا مذاکرات کی میز پر واپسی کے لیے پر عزم ہے۔ تاہم اس "حسنِ نیت" کا ابھی تک عملی اظہار سامنے نہیں آیا ہے۔ تہران نے مذاکرات میں واپس آنے کی تاریخ متعین نہیں کی بلکہ وقت کے تعین کو’کھلا‘ چھوڑ دیا ہے۔اس حوالے سے ایک سینئر مغربی سفارت کار نے ’پولیٹیکو‘ اخبار سے گفتگو کرتے ہوئے شناخت ظاہر نہ کرنے کی شرط پر غالب گمان ظاہر کیا ہے کہ تہران مقررہ رعایتوں کے حصول کے بعد ہی مذاکرات کی میز پر واپس آئے گا۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
سفارت کار کے مطابق یقینا ایران وقت کے عامل کو ذریعہ بنا کر کھیل رہا ہے جب کہ اس دوران میں وہ اپنے جوہری پروگرام کو مضبوط بنا رہا ہے تا کہ مذاکرات میں اپنے موقف کو تقویت دے سکے۔مغربی سفارت کار نے مزید کہا کہ ایران کا تجزیہ یہ ہے کہ افغانستان کی حالیہ پیش رفت اور فرانس کے ساتھ اختلافات کے بعد امریکا کی پوزیشن ’کمزور‘ ہو گئی ہے۔اسی طرح کئی سفارت کاروں نے پولیٹیکو کو باور کرایا ہے کہ ایرانی وزیر خارجہ حسن امر عبداللہ ان نے گزشتہ ہفتے نیو یارک کے دورے کے موقع پر بین الاقوامی ذمے داران کے ساتھ 50 سے زیادہ خصوصی ملاقاتیں کیں۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
یاد رہے کہ امریکی وزیر خارجہ اینٹنی بلینکن نے کل جمعے کے روز باور یہ باور کرایا تھا کہ گیند اب ایران کے کورٹ میں تاہم یہ زیادہ عرصے تک نہیں رہے گی۔ویانا مذاکرات کا آغاز جو بائیڈن کے امریکی صدر کا منصب سنبھالنے کے 77 روز بعد 6 اپریل 2021ءکو ہوا تھا۔ رواں سال جون میں بات چیت کا سلسلہ موقوف ہو جانے سے پہلے اس بات چیت کے 6 ادوار ہوئے۔ تاہم بعض کانٹے دار مسائل کے حوالے سے موافقت سامنے نہیں آ سکی۔</p>

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago