Categories: عالمی

کیا طالبان کی اجازت کے بغیر افغانستان پر حملے کی تیاری کررہا ہے امریکہ؟

<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
واشنگٹن،یکم اکتوبر(انڈیا نیرٹیو)</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
امریکی محکمہ دفاع پینٹاگن کے ترجمان نے جمعرات کو کہا ہے کہ امریکی افواج کے مکمل انخلا کے باوجود امریکیوں اور افغانستان شہریوں کی کابل سے بیرون ملک منتقلی کے لیے کی کوششیں جاری رکھے گی۔طالبان کی اجازت کے بغیر افغانستان میں طیاروں کی پروازوں کے بارے میں ایک سوال کے جواب میں اْنہوں نے کہا کہ امریکا کو آپریشن کرنے اور اپنے شہریوں کے تحفظ کا اختیار حاصل ہے۔ اس کے لیے ہمیں طالبان سے اجازت لینے کی کوئی ضرورت نہیں۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
امریکی فوج کے کمانڈر جنرل گلین وانہیرک نے کل جمعرات کو ایک بیان میں کہا کہ 53 ہزار افغانی امریکا میں فوجی بیرکوں میں ہیں اور وہ امیگریشن کاغذات کی تکمیل تک رہیں گے۔ اْنہوں نے واضح کیا کہ خسرہ وبا کی وجہ سے مہاجرین کی نقل و حمل کے لیے پروازیں فی الحال معطل ہیں تاہم ان کی جلد بحالی کی امید ہے۔انہوں نے کہا کہ افغانی پناہ گزینوں میں دو افراد ایسے ہیں جنہیں مجرمانہ الزامات کے تحت گرفتار کیا گیا جب کہ وہ امریکی بیرک میں تھے۔افغان فوج میں افسران سے ڈیلنگ اوردوسرے افغان شہریوں کے ساتھ معاملات کے حوالے سے بات کرتے ہوئے شمالی کمان کے سربراہ نے کہا کہ ہم ہرایک کے ساتھ یکساں سلوک کرتے ہیں۔ کسی افغان باشندے کے ساتھ اس کے سابقہ تعلق کا اس کے عہدے کی وجہ سے کوئی ترجیحی سلوک نہیں کیا جاتا۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
قابل ذکر ہے کہ امریکا نے گذشتہ اگست میں امریکی صدر جو بائیڈن کے فیصلے پر عمل درآمد کرتے ہوئے تقریبا 20 سال تک جاری رہنے والی افغان جنگ کو ختم کردیا تھا اور افغانستان میں تعینات تمام امریکی فوجیوں کونکال لیا تھا۔نائن الیون کی بیسویں برسی کے موقعے پرافغانستان سے تقریبا ایک لاکھ 20 ہزار افراد کو بیرون ملک منتقل کیا گیا۔ افغانستان کی تاریخ میں یہ مختصر عرصے میں غیرمعمولی انخلا قرار دیا جاتا ہے۔</p>

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago