Categories: عالمی

ایران سے نمٹنے کے لیے اسرائیل اور امریکہ وسیع تر بات چیت پر متفق

<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
اسرائیل کے وزیر دفاع بینی گینٹز کا کہنا ہے کہ انہوں نے ایران کے جوہری عزائم سے نمٹنے کے حوالے سے اپنے امریکی ہم منصب لائڈ آسٹن سے بات چیت کی ہے۔منگل کے روز اپنی ٹویٹ میں گینٹز نے بتایا کہ "امریکی وزیر دفاع کے ساتھ بات چیت میں اسرائیلی امریکی سیکورٹی اور عسکری اداروں کے بیچ مشترکہ رابطہ کاری زیر بحث آئی۔گینٹز کے مطابق گفتگو میں خطے میں ایرانی اڈوں اور ان کا مقابلہ کرنے کے لیے مطلوبہ اقدامات کے موضوعات پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔ علاوہ ازیں دونوں ملکوں کے درمیان تزویراتی بات چیت کا دائرہ وسیع کرنے پر بھی اتفاق رائے ہوا۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
امریکی وزیر خارجہ اینٹونی بلینکن نے اتوار کے روز<span dir="LTR">CNN </span>کو دیے گئے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ جوہری معاہدے میں ایران کی واپسی کے حوالے سے امریکا کا برطانیہ، جرمنی اور فرانس کے ساتھ مکمل اتفاق ہے تاہم یہ بات واضح نہیں کہ آیا تہران سنجیدہ طریقے سے بات چیت کے لیے تیار ہے۔واضح رہے کہ مئی 2018ء میں سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے ملک کو جوہری معاہدے سے الگ کر کے ایران پر دوبارہ سے کڑی پابندیاں عائد کر دی تھیں۔ اس پیش رفت کے جواب میں تہران نے معاہدے میں درج یورینیم کی افزودگی پر عائد قیود کی خلاف ورزی شروع کر دی۔ایران یہ اعلان کر چکا ہے کہ وہ اپنے جوہری پروگرام سے متعلق معاہدے کو بچانے کے واسطے نومبر میں امریکا کے ساتھ بالواسطہ ویانا مذاکرات کے دوبارہ آغاز کے لیے تیار ہے۔ یہ مذاکرات رواں سال جون میں معطل ہو گئے تھے۔ویانا بات چیت کا مقصد واشنگٹن کی جانب سے ایران پر عائد پابندیاں اٹھانا اور اس کے مقابل تہران کی جانب سے جوہری معاہدے کی پاسداری کو یقینی بنانا ہے۔</p>

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago