Categories: عالمی

پٹرول اسٹیشنوں پر سائبر حملے کے پیچھے اسرائیل اور امریکہ کا ہاتھ: ایران

<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
ایران میں شہری دفاع کے کمانڈر غلام رضا جلالی نے الزام عائد کیا ہے کہ اْس سائبر حملے کے پیچھے امریکا اور اسرائیل کا ہاتھ ہو سکتا ہے جس نے پورے ملک میں پٹرول کی فروخت معطل کر دی تھی۔ تاہم ان کا کہنا ہے تھا کہ تکنیکی تحقیقات ابھی مکمل نہیں ہوئی ہیں۔سائبر سیکورٹی کے ذمے دار جلالی نے یہ بات ہفتے کے روز سرکاری ٹیلی وڑن کو دیے گئے ایک انٹرویو میں کہی۔ انہوں نے مزید کہا کہ "تجزیاتی زاویے سے میں سمجھتا ہوں کہ صہیونی نظام، امریکیوں اور ان کے ایجنٹوں نے ہی یہ کام کیا ہے۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
ایران گذشتہ چند برسوں میں یہ باور کراتا رہا ہے کہ وہ سائبر حملوں (انٹرنیٹ کے ذریعے حملوں) کا نشانہ بننے کے امکان کے سبب ہائی الرٹ ہے۔ اس حوالے سے تہران اپنے سخت ترین دشمنوں امریکا اور اسرائیل کو ملامت کا نشانہ بناتا رہا ہے۔ اسی دوران میں امریکا اور دیگر یورپی ممالک ایران پر الزام عائد کر چکے ہیں کہ وہ ان ممالک کے نیٹ ورکس کو معطل کرنے اور ان پر کنٹرول حاصل کرنے کی کوششیں کر رہا ہے۔ایران میں ایندھن کی فراہمی کی خدمات میں مذکورہ تعطل منگل کے روز آیا تھا۔جلالی کے مطابق مربوط تحقیقات کی بنیاد پر اس بات کی تصدیق ہو چکی ہے کہ جولائی میں ایرانی ریلویز اور مئی 2020ء میں شہید رجائی بندرگاہ کو سائبر حملوں کا نشانہ بنانے کی کارروائیوں کے پیچھے امریکا اور اسرائیل کا ہاتھ ہے۔ایرانی سرکاری خبر رساں ایجنسی (ارنا) نے ہفتے کے روز بتایا تھا کہ ملک میں تقریبا نصف یعنی 4300 کے قریب پٹرول اسٹیشنوں پر ایندھن کی فروخت دوبارہ شروع ہو چکی ہے۔ایران نے تقریبا ایک ہفتہ قبل اعلان کیا تھا کہ ایک وسیع سائبر حملے کے نتیجے میں ایندھن کے اسٹیشنوں کے کام میں تعطل آ گیا۔ اس کے سبب سبسڈی کارڈ کے ذریعے ادائیگی کا نظام معطل ہو جانے سے ملک بھر میں بڑے پیمانے پر بے چینی اور اضطرابی صورت حال پیدا ہو گئی۔ ایران میں لاکھوں ڈرائیورز فیول کارڈ پر انحصار کرتے ہیں۔ حکومت سبسڈائزد پٹرول کی تقسیم کے واسطے ان کارڈز کا استعمال کرتی ہے۔</p>

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago