Categories: عالمی

ایران کا ایٹم بم بنانے کا خواب پورا نہیں ہونے دیں گے، اسرائیل کا انتباہ

<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
تل ابیب،02دسمبر (انڈیا نیرٹیو)</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
اسرائیلی فضائیہ کے کمانڈر امیکم نورکن نے کہا ہے کہ تل ابیب ایک "انشورنس پالیسی" کی نمائندگی کرتا ہے جو اس بات کی ضمانت دیتا ہے کہ ایران جوہری بم حاصل نہیں کرے گا۔نورکن کا یہ بیان اسرائیل کے عبرانی چینل 13 کو دیے گئے انٹرویو میں سامنے آیا ہے۔   انہوں نے کہا کہ "ہم انشورنس پالیسی رکھتے ہیں، ہم غلطیاں کرتے ہیں، لیکن ہم غلطیوں کی اصلاح کرلیتے ہیں۔ ہم اس بات کو یقینی بنانے کے لیے ہر ممکن کوشش کریں گے کہ تہران کے پاس جوہری بم نہ ہو۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
 ایک اسرائیلی اہلکار نے کہا ہے کہ ایرانی جوہری پروگرام کے حوالے سے موجودہ صورتحال اب تک کی سب سے زیادہ ترقی یافتہ ہے۔منگل کے روز "ٹائمز آف اسرائیل" اخبار کے حوالے سے نقل کردہ ایک بیان میں اسرائیلی عہدیدار نے کہا کہ ان کے ملک کی کوشش ہے کہ ایران کے ساتھ ایک تازہ معاہدہ کیا جائے یا پھر ایران پر وسیع پیمانے پر حملے کا منصوبہ بنایا جائے۔یہ بیانات اسرائیلی وزیر دفاع بینی گینٹز کے اعلان کے چند دن بعد سامنے آئے ہیں جس میں ان کا کہنا تھا کہ تل ابیب ایران کے جوہری پروگرام پر فوجی حملہ کرنے کی صلاحیت تیار کرنے کے لیے کام کر رہا ہے۔</p>

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago