Categories: عالمی

اسرائیل نے لبنان میں ہزاروں اہداف کو تباہ کرنے کی دھمکی دی

یروشلم،19مارچ(انڈیا  نیرٹیو)

اسرائیلی فوج کے چیف آف اسٹاف اویو کوچاوی نے کہا ہے کہ لبنان اسرائیل کی سلامتی کے لیے خطرہ بنتا جا رہا ہے۔ لبنان میں ہزاروں اہداف ہمارے نشانے پر ہیں جنہیں تباہ کرنے کی پوری صلاحیت رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سلامتی کے نقطہ نظر سے لبنانی ریاست دہشت گرد تنظیم حزب اللہ کے ہاتھوں میں یرغمال بن چکی ہے جس سے لبنان نے اپنی سیکورٹی پالیسی کا کنٹرول کھو دیا ہے۔ اس کا ثبوت یہ ہے کہ لبنان سلامتی کونسل کی قرارداد 1701 پر عمل درآمد نہیں کیا ہے۔

جنرل کوچاوی نے جمعرات کے روز پیرس میں ایک تقریب سے خطاب میں کہا کہ حزب اللہ کے پاس رہائشی علاقوں کے اندر ہزاروں میزائل محفوظ ہیں جن کا مقصد اسرائیلی شہری اہداف کو نشانہ بنانا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ لبنان میں اسرائیلی فوج کےلیے ہزاروں اہداف ہیں اور ان کو تباہ کرنے کی وسیع صلاحیت رکھتے ہیں۔انہوں نے زور دے کر کہا کہ ہم جب آپریشن شروع کریں گے تو پوری طاقت سے بمباری کریں گے۔ ہمیں جہاں بھی اسلحہ کی موجودگی کا شبہ ہوا یا پتا چلا یہ یہاں دشمن کی کوئی سروس موجود ہے اسے تباہ کردیا جائے گا۔

اس کے علاوہ انہوں نے کہا کہ صورت حال کو تبدیل کرنے کے لیے لبنانی حکومت اور ریاست ذمہ دار ہے اور حزب اللہ کے ذریعہ اسرائیلیوں کے خلاف کی جانے والی کسی بھی کارروائی کی پوری ذمہ داری لبنان پر عاید ہوتی ہے۔قابل ذکر ہے کہ اسرائیلی وزیر دفاع بینی گانٹز نے پیر کو اعلان کیا کہ تل ابیب شمالی محاذ کے تمام منظرناموں سے نمٹے کے لیے تیار ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم لبنان کو مشورہ دیتے ہیں کہ وہ ہمارا امتحان نہ لیں۔گذشتہ فروری میں اسرائیل نے دھمکی دی تھی کہ وہ حزب اللہ کی طرف سے اس کی سلامتی کو خطرہ بننے والے کسی بھی اقدام کا منہ توڑ جواب دے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ اسرائیل پر حملے کا خمیازہ لبنانی ریاست اور عوام کو بھی بھگتنا پڑے گا۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago