Categories: عالمی

اسرائیلی فورسز کا مسجد اقصیٰ پر حملہ، درجنوں مرابطین اور نمازی زخمی

بیت المقدس،05مئی (انڈیا نیرٹیو)

بیت المقدس میں آج جمعرات کے روز مسجد اقصیٰ میں نمازیوں اور اسرائیلی سیکورٹی فورسز کے درمیان جھڑپیں دیکھی جا رہی ہیں۔ اس دوران میں درجنوں افراد زخمی ہو گئے۔فلسطینی خبر رساں ایجنسی کے مطابق اسرائیلی فورسز نے مسجد اقصیٰ پر دھاوا بولنے کی کوشش کے دوران میں آنسو گیس اور ربرکی گولیوں کا استعمال کیا۔ اس کے نتیجے میں فلسطینی شہری دم گھٹنے کا شکار اور زخمی ہو گئے۔

ایجنسی نے مزید بتایا کہ اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے مسجد کے منبر کا شیشہ بھی چکنا چور ہو گیا۔ درجنوں یہودی آباد کاروں نے اسرائیلی پولیس کی سرپرستی میں باب المغاربہ کی سمت سے مسجد پر ہلہ بول دیا۔

فلسطینی تنظیم "فتح موومنٹ" نے مسجد اقصیٰ پر یہودی آباد کاروں کے دھاوے کا مقابلہ کرنے کے واسطے عام نفیر کے اعلان پر زور دیا۔

فلسطینی وزارت خارجہ نے اس صورت حال کی مذمت کی ہے۔ وزارت نے اسرائیلی وزیر اعظم نفتالی بینیٹ کو اس کا براہ راست ذمے دار ٹھہرایا۔ مزید یہ بھی کہا گیا ہے کہ اسرائیلی حکومت کا فیصلہ،،، اسرائیل کی جانب سے سرکاری طور پر مذہبی جنگ چھیڑ دینے کے اعلان کے مترادف ہے جو پورے خطے کو اپنی لپیٹ میں لے سکتی ہے۔یہ تصادم ایسے وقت میں دیکھنے میں آ رہا ہے جب مسجد اقصیٰ میں غیر مسلموں کی زیارت کے پروگرام کا دوبارہ آغاز کیا گیا ہے۔ رمضان کے آخری عشرے کے دوران میں یہ پروگرام روک دیا گیا تھا۔

اس پروگرام کے تحت غیر ملکی غیر مسلموں اور یہودیوں کو مسجد اقصیٰ کے صحنوں میں داخل ہونے اور وہاں گھومنے پھرنے کی اجازت دی گئی ہے تاہم کسی بھی مذہبی شعائر کی ادائیگی ممنوع ہے۔

سوشل میڈیا پر زیر گردش وڈیو کلپوں میں القبلی مصلے کے اندر متعدد نمازیوں کو دیکھا جا سکتا ہے جب کہ مصلے کے دروازوں پر اسرائیلی سیکورٹی فورسز تعینات ہیں۔ توقع ہے کہ کل جمعہ کے روز مسجد اقصیٰ میں نماز ادا کرنے کے لیے ہزاروں فلسطینی پہنچیں گے۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago