مقبوضہ بیت المقدس12جنوری (انڈیا نیرٹیو)
اسرائیل کی پارلیمنٹ نے فلسطینی قیدیوں کی شہریت ختم کرنے کا بل منظور کرلیا۔عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی پارلیمنٹ نے فلسطینی قیدیوں کی شہریت یا رہائش کو منسوخ کرنے کے بل کی منظوری دے دی۔
اس قانون کے تحت اسرائیل کو کسی بھی فلسطینی کی شہریت منسوخ کرنے کا اختیار حاصل ہوگیا ہے۔اسرائیل کی پارلیمنٹ میں فلسطینی شہریوں کے حقوق پامال کرنے والے بل کی حمایت میں 71 ارکان نے ووٹ ڈالے جب کہ 9 ارکان نے مخالفت کی۔اسرائیلی پارلیمنٹ کے مسلمان رکن احمد طیبی نے کہا بل کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ یہ اپنی بنیادوں سے نسل پرستانہ قانون سازی ہے۔
اسرائیلی فائرنگ کے مختلف واقعات میں 2 فلسطینی جاں بحق
فلسطین کے مغربی کنارے میں فائرنگ کے 2 مختلف واقعات میں 2 فلسطینی جاں بحق ہوگئے۔غیرملکی خبر ایجنسی کے مطابق ایک فلسطینی نامعلوم شخص کی فائرنگ سے جبکہ دوسرا نوجوان اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے جاں بحق ہوا۔فلسطینی وزارت صحت کے مطابق گزشتہ روز نابلس کے پناہ گزین کیمپ میں اسرائیلی فوج نے فائرنگ کی تھی۔اس حوالے سے فلسطینی وزارت صحت کا بتانا ہے کہ فائرنگ سے زخمی ہونے والا 21 سال کا فلسطینی نوجوان اسپتال میں دم توڑ گیا تھا۔رپورٹس کے مطابق اسرائیلی فوج نے فلسطینی شہری کے سر میں گولی ماری تھی۔ اس سے قبل رواں ماہ کے آغاز میں بھی اسی علاقے میں اسرائیلی فوج نے فلسطینی نوجوان کے سر میں گولی ماری تھی۔غیرملکی میڈیا کے مطابق گزشتہ سال اسرائیلی فورسز کی فائرنگ سے 170 سے زائد فلسطینی جاں بحق ہوئے تھے۔
رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…
مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…
جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…
شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…
زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…
سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…