Urdu News

اسرائیلی پارلیمنٹ میں فلسطینیوں کی شہریت ختم کرنے کا بل منظور

اسرائیلی پارلیمنٹ میں فلسطینیوں کی شہریت ختم کرنے کا بل منظور

مقبوضہ بیت المقدس12جنوری (انڈیا نیرٹیو)

 اسرائیل کی پارلیمنٹ نے فلسطینی قیدیوں کی شہریت ختم کرنے کا بل منظور کرلیا۔عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی پارلیمنٹ نے فلسطینی قیدیوں کی شہریت یا رہائش کو منسوخ کرنے کے بل کی منظوری دے دی۔

اس قانون کے تحت اسرائیل کو کسی بھی فلسطینی کی شہریت منسوخ کرنے کا اختیار حاصل ہوگیا ہے۔اسرائیل کی پارلیمنٹ میں فلسطینی شہریوں کے حقوق پامال کرنے والے بل کی حمایت میں 71 ارکان نے ووٹ ڈالے جب کہ 9 ارکان نے مخالفت کی۔اسرائیلی پارلیمنٹ کے مسلمان رکن احمد طیبی نے کہا بل کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ یہ اپنی بنیادوں سے نسل پرستانہ قانون سازی ہے۔

اسرائیلی فائرنگ کے مختلف واقعات میں 2 فلسطینی جاں بحق

فلسطین کے مغربی کنارے میں فائرنگ کے 2 مختلف واقعات میں 2 فلسطینی جاں بحق ہوگئے۔غیرملکی خبر ایجنسی کے مطابق ایک فلسطینی نامعلوم شخص کی فائرنگ سے جبکہ دوسرا نوجوان اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے جاں بحق ہوا۔فلسطینی وزارت صحت کے مطابق گزشتہ روز نابلس کے پناہ گزین کیمپ میں اسرائیلی فوج نے فائرنگ کی تھی۔اس حوالے سے فلسطینی وزارت صحت کا بتانا ہے کہ فائرنگ سے زخمی ہونے والا 21 سال کا فلسطینی نوجوان اسپتال میں دم توڑ گیا تھا۔رپورٹس کے مطابق اسرائیلی فوج نے فلسطینی شہری کے سر میں گولی ماری تھی۔ اس سے قبل رواں ماہ کے آغاز میں بھی اسی علاقے میں  اسرائیلی فوج نے فلسطینی نوجوان کے سر میں گولی ماری تھی۔غیرملکی میڈیا کے مطابق گزشتہ سال اسرائیلی فورسز کی فائرنگ سے 170 سے زائد فلسطینی جاں بحق ہوئے تھے۔

Recommended