فضائی حملے میں 12 افراد ہلاک
یروشلم، 9 مئی(انڈیا نیرٹیو)
اسرائیل نے غزہ کی پٹی پر ایک زوردار فضائی حملہ کرکےتنظیم اسلامی جہاد کے تین کمانڈروں کو ہلاک کر دیا ہے۔ اسرائیلی افواج کے اس فضائی حملے میں بارہ افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔
اسرائیلی فوج نے منگل کی صبح غزہ کی پٹی پر ایک زوردار فضائی حملہ کیا، جس میں تنظیم اسلامی جہاد کو نشانہ بنایا گیا۔ تنظیم کی جانب سے یہ معلومات دی گئی ہیں کہ جن افراد کو اسرائیلی فورسز نے نشانہ بنایا، ان میں القدس بریگیڈز کی ملٹری کونسل کے سکریٹری کمانڈر جھاد غنام بھی شامل تھے۔ اس کے علاوہ القدس بریگیڈز کے شمالی سیکٹر کے کمانڈر خلیل صلاح البہتمی اور مغربی کنارے میں القدس بریگیڈز کے عسکری ونگ کے سربراہ طارق محمد عزالدین بھی شامل ہیں۔
دعویٰ کیا گیا کہ تنظیم کے کمانڈروں کے ساتھ ان کے اہل خانہ بھی مارے گئے۔ تین کمانڈروں سمیت 12 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ اسلامی جہاد تنظیم نے اسرائیل کے خلاف جنگ جاری رکھنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ان حملوں سے اس کی قوت ارادی مضبوط ہوئی ہے۔
اسرائیل کی قومی سلامتی کونسل کی جانب سے کہا گیا کہ ہلاک ہونے والے اسلامی جہاد کے کمانڈر اسرائیلی شہریوں کے خلاف دہشت گردی کی سازش کر رہے تھے۔ اسرائیل کسی کو بھی نہیں بخشے گا جو اسرائیل کے خلاف دہشت گردی پھیلائے گا۔ اسرائیل کا پوری طاقت سے دفاع کیا جائے گا۔ ان حملوں کے بارے میں ان کا کہنا تھا کہ یہ اسلامی جہاد تنظیم کی طرف سے دکھائی گئی جارحیت کا جواب ہے۔ اسی تنظیم نے 2 مئی کو جنوبی اسرائیل پر 102 راکٹ فائر کیے تھے۔
بتایا گیا ہے کہ البہتمی اسلامی جہاد کا ایک سینئر کمانڈر تھا اور اسرائیل کی طرف راکٹ داغنے والے گروپ کی قیادت کر رہا تھا۔ وہیں عزالدین اسرائیل کے خلاف اس تنظیم کو مالی مدد فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کر رہا تھا۔
غنام اس تنظیم کے بریگیڈ کی قیادت بھی کر رہا تھا اور اسلامی جہاد سے حماس کو رقوم اور ہتھیاروں کی فراہمی میں اہم کردار ادا کر رہا تھا۔واضح ہو کہ اسرائیل اسلامی جہاد اور تشدد کے نام پر ہر وقت مسلمانوں کا خون بہاتا رہتا ہے اور پوری دنیا کے نام نہاد سیکولر اور انسانیت نواز گروپ خاموشی سے تماشائی کردار ادا کرنے میں مصروف رہتے ہیں۔ کیا دیگر مسلم ممالک کی طرح اسرائیل سے بھی کبھی اس ناحق خون کا حساب خود ساختہ سیکولر ممالک لینے کے بارے میں سوچیں گے؟
رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…
مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…
جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…
شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…
زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…
سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…