تہذیب و ثقافت

پاکستانی زائرین کی درگاہ حضرت امیر خسرو کے سالانہ عرس میں شرکت

پاکستانی زائرین  نے چارج ڈی افیئر سلمان شریف کے ہمراہ پیر کو نئی دہلی میں حضرت امیر خسرو (رح) کے مزار پر حاضری دی اور پاکستان کی حکومت اور عوام کی جانب سے روایتی چادر چڑھائی۔ حضرت امیر خسرو کے 719ویں عرس میں شرکت کے لیے 104 پاکستانی زائرین کا ایک گروپ نئی دہلی کا دورہ کر رہا ہے۔

درگاہ پر ناظم اعلیٰ اور پاکستانی زائرین کا استقبال سجادہ نشین دیوان طاہر نظامی نے کیا۔ اس موقع پر درگاہ کمیٹی کے دیگر اراکین بھی موجود تھے۔ حضرت امیر خسرو کے مزار پر روایتی چادر چڑھانے کے بعد شرکا نے دعا کی۔ انہوں نے پاکستان اور ہندوستان اور دنیا بھر کے مسلمانوں کی فلاح و بہبود کے لیے دعا کی۔بعد ازاں چارج ڈی افیئرز اور زائرین نے بھی اسی احاطے میں درگاہ حضرت نظام الدین اولیاء پر حاضری دی۔ چادر چڑھانے کے بعد دعا کی گئی۔

 سجادہ نشین نے چارج ڈی افیئرز اور زائرین کے گروپ لیڈر کی دستار بندی (روایتی پگڑی( بھی کی۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ناظم الامور سلمان شریف نے خطے میں امن، محبت، ہم آہنگی اور رواداری کے پیغام کو عام کرنے میں صوفی بزرگوں کے نمایاں کردار پر روشنی ڈالی۔

بعد ازاں زائرین کے نمائندوں نے چارج ڈی افیئرز سے الگ ملاقات کی اور ان کے دورے میں سہولت فراہم کرنے پر حکومت پاکستان اور ہائی کمیشن کا شکریہ ادا کیا۔پاکستانی زائرین کا یہ دورہ 1974 کے بھارت پاکستان پروٹوکول کے تحت مذہبی مقامات کے دورے پر آتا ہے۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago