عالمی

اسرائیل کا ایرانی جوہری پروگرام روکنے کیلئے فوری کارروائی کا مطالبہ

تل ابیب،03دسمبر(انڈیا نیریٹو)

اسرائیلی وزیر دفاع بینی گینٹز نے خبردار کیا ہے کہ ایران اپنے جوہری پروگرام میں توسیع جاری رکھے ہوئے ہے اور اس کے خلاف عالمی برادری کی جانب سے فوری کارروائی کی ضرورت ہے۔بینی گینٹز نے اپنے ٹویٹ میں مزید کہا کہ ایران اپنی جوہری صلاحیتوں میں اضافہ جاری رکھے ہوئے ہے اور اگر اس نے یہ سلسلہ جاری رکھنے کا فیصلہ کیا تو وہ دو ہفتوں کے اندر 90 فیصد تک یورینیم افزودہ کر سکتا ہے۔ اسرائیلی وزیر دفاع نے کہا ایران کے ان اقدامات کے خلاف گہرے اتحاد اور طاقت کا مظاہرہ کرنے کی ضرورت ہے۔ گینٹز نے ایران پر خلیج اور بحیرہ احمر میں گزشتہ پانچ سالوں میں شہری غیر ملکی بحری جہازوں پر 16 حملے کرنے کا الزام بھی عائد کر دیا۔

اسرائیلی فضائیہ نے اپنی اس مشق کو برسوں میں اپنی سب سے بڑی مشقوں میں سے ایک قرار دیا ہے

مشرق وسطیٰ میں اسرائیل اور ایران کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے دوران خطے میں امریکہ اور اسرائیل نے سب سے بڑی مشترکہ فوجی فضائی مشقیں بھی کی ہیں۔ ان مشقوں میں طویل فاصلے کی پروازیں بھی شامل تھیں۔ یہ وہ پروازیں تھیں جن کی اسرائیلی پائلٹوں کو ایران پہنچنے کی ضرورت ہو گی۔اسرائیلی فضائیہ نے اپنی اس مشق کو برسوں میں اپنی سب سے بڑی مشقوں میں سے ایک قرار دیا ہے۔ کیونکہ امریکی فضائیہ کے ساتھ مل کر یہ مشقیں ایرانی جوہری پروگرام کے خلاف جارحانہ حملوں کی نمائندگی کررہی تھیں۔

ایران کے لیے امریکہ کے خصوصی ایلچی رابرٹ مالی نے بدھ کو انکشاف کیا کہ صدر جو بائیڈن ایران کو جوہری ہتھیاروں کے حصول سے روکنے کیلئے فوجی آپشن استعمال کرنے کے لیے تیار ہیں۔ تاہم یہ فوجی آپریشن اس وقت ہوسکتا ہے جب پابندیوں اور سفارت کاری کی کوششیں ناکام ہو جائیں۔

یہ بات رابرٹ مالی نے امریکی میگزین فارن پالیسی کے ساتھ انٹرویو میں کی۔ انہوں نے کہا ہمارے پاس پابندیاں ہیں ، ہمارے پاس دباو¿ ہے اور ہمارے پاس سفارت کاری ہو گی، اگر اس میں سے کوئی بھی کام نہیں کرتا تو صدر نے آخری حربے کے طور پر کہا ہے کہ وہ ایران کو جوہری ہتھیار حاصل کرنے سے روکنے کے لیے اگر ضروری ہوا تو فوجی آپشن سے بھی اتفاق کریں گے۔ ایسا ہی ہوگا لیکن اس وقت ہم اس حالت میں نہیں ہے۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago