قومی

قدرتی کھیتی میں لاگت کم اور پیداوار کی قیمت زیادہ: جناب تومر

زراعت اور کسانوں کی فلاح و بہبود کے مرکزی وزیر جناب نریندر سنگھ تومر نے کہا ہے کہ قدرتی کھیتی وقت کی مانگ ہے، جس میں لاگت کم لگتی ہے اور پیداوار کی قیمت زیادہ ملتی ہے۔ قدرتی کھیتی اب زرعی تعلیم میں بھی شامل کی جائے گی۔ قدرتی طریقے سے کھیتی کو زرعی تعلیم کے نصاب میں جلد شامل کیا جائے، اس سمت میں حکومت کوشش کر رہی ہے۔ جناب تومر نے یہ بات گوالیار میں ایگریکلچرل ٹیکنالوجی ایپلی کیشن ریسرچ انسٹی ٹیوٹ (اے ٹی اے آر آئی)، جبل پور اور راج ماتا  وجیہ راجے سندھیا ایگریکلچر یونیورسٹی، گوالیار کے ذریعے قدرتی کھیتی پر منعقد قومی ورکشاپ میں بطور مہمان خصوصی شرکت کرتے ہوئے کہی

زرعی تعلیم کے نصاب میں قدرتی کھیتی کو جلد ہی شامل کرنے کی کوشش: مرکزی وزیر جناب تومر

قدرتی کھیتی میں لاگت کم اور پیداوار کی قیمت زیادہ: جناب تومر

جناب تومر نے کہا کہ ایک زمانہ تھا جب ملک میں آبادی کے حساب سے  غذائی اجناس کی کمی تھی۔ تب کیمیکل فرٹیلائزر کی طرف جا کر  پیداوار پر مرکوز پالیسی بنی، جس کی وجہ سے  پیداوار میں اضافہ ہوا اور آج غذائی اجناس سرپلس ہیں، لیکن اب ایک بار پھر سے خود کو سنوارنے کی ضرورت ہے، تاکہ آگے کی زندگی ٹھیک سے چلے اور قدرت سے تال میل ٹھیک سے بن سکے، یہ صرف ہماری نہیں بلکہ پوری دنیا کی تشویش ہے۔ جناب تومر نے کہا کہ آج ضرورت صحت مند ذہن، صحت مند کھانا، صحت مند زراعت اور صحت مند انسان کے اصول پر چلنے کی ہے۔ اس کے لیے قدرتی کھیتی کی طرف  قدم بڑھانا چاہیے۔ قدرتی کھیتی  تکمیلیت کی کھیتی ہے۔ اس میں مویشیوں کا اہم تعاون ہے۔ ایک دیسی گائے کا گوبر.

مرکزی وزیر زراعت نے گوالیار میں منعقد قدرتی کھیتی کی قومی ورکشاپ میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی

جناب تومر نے کہا کہ ہمارے ملک میں زراعت کا اہم مقام ہے۔ یہ صرف معاش کے لیے ہی نہیں، بلکہ سب کی ضرورت بھی ہے۔ کسان کھیتی سے صرف معاش حاصل کرنے کے لیے کام نہیں کرتا، بلکہ وہ ملک کے 130 کروڑ سے زیادہ لوگوں کی بھوک مٹانے کے لیے کھیتی کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان آج دنیا کو غذائی اجناس دینے والا ملک بن گیا ہے۔ دنیا کے بہت سے دوست ممالک آج ہندوستان کی طرف دیکھتے ہیں کہ اگر ہندوستان میں غذائی اجناس کی  حالت ٹھیک ہے تو برے وقت میں ہندوستان ہماری مدد کرے گا۔ کسانوں کے سامنے ملک اور دنیا کی بھی ذمہ داری ہے۔ جناب تومر نے کہا کہ  کیمیکل کھیتی کے سبب مٹی کی زرخیزی کم ہو رہی ہے۔  دوست بیکٹیریا مارے جا رہے ہیں۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago