عالمی

امریکہ میں یہودیوں کے خلاف بڑھتے نفرت سے جوبائیڈن برہم

امریکہ میں یہود مخالفت پر خاموش نہیں رہیں گے:بائیڈن

واشنگٹن،20دسمبر(انڈیا نیریٹو)

امریکی صدر جوبائیڈن نے کہا ہے کہ امریکہ میں یہود مخالفت پر خاموش نہیں رہیں گے انہوں نے اس امر کا اظہار وائٹ ہاوس میں اس وقت کیا جب وہ یہودیوں کے تہوار ‘ روشنیوں کے میلے حانوکا ‘ کے سلسلے میں ایک استقبالیہ تقریب کی میزبانی کر رہے تھے۔انہوں نے اپنے یہودی مہمانوں سے بات کرتے ہوئے کہا ‘ مجھے آپ کے خوف، زخموں اور پریشانیوں کا اندازہ پے کہ امریکہ میں یہود مخالف زہر بہت عام ہوتا جا رہا ہے۔ ‘ امریکی صدر جب یہ بات کہہ رہے تھے تو وہ اس روایتی یہودی شمع دان کے ساتھ کھڑے تھے۔

ہمیں یہود مخالف سرگرمیوں پر کبھی خاموش نہیں رہنا ہے

جوبائیڈن نے کہا ‘ ہمیں یہود مخالف سرگرمیوں پر کبھی خاموش نہیں رہنا ہے۔ کیونکہ خاموشی بھی شریک جرم ہونے کا دوسرا نام ہے۔ اس لیے میں کبھی خاموش نہیں رہوں گا، امریکہ کبھی خاموش نہیں رہے گا۔

امریکی صدر کے مہمانوں میں ہولو کاسٹ کے دوران بچ جانے والی برونیا برینڈمین اور چارلی سیٹارن کے علاوہ ٹیکساس میں ماہ جنوری کے دوران تقریبا یرغمال بنائی گئی یہودی عبادت گاہ کے یہودی ربی بھی کولی ویل بھی موجود تھے۔یہودیوں کی بدنامی اوراظہار رائے کے ذریعے توہین روکنے کے لیے کوشاں ‘ اینٹی ڈیفیمیشن لیگ ‘ کے مطابق امریکہ میں اب تک 2717 یہود مخالف واقعات یا حملے ہو چکے ہیں۔ 2021 میں ہونے والے ان حملوں میں زبانی حملوں سے لے کر املاک پر ہونے والے حملے بھی شامل ہیں۔ جو کہ واقعات میں 34 فیصد اضافے کا پتہ دیتے ہیں۔

امریکی جیوش کمیٹی کی رپورٹ کے مطابق امریکہ میں یہود مخالفت وقت کے ساتھ ساتھ بڑھتی جا رہی ہے اور اس وجہ سے 39 فیصد امریکیوں نے اپنے رویہ تبدیل کر لیا ہے۔ یہودیوں نے اپنی سرگرمیوں میں کمی کر لی ہے، یا پھر اپنے یہودی ہونے کو چھپانا شروع کر دیا ہے۔ تاکہ یہود مخالف سرگرمیوں کا نشانہ بننے سے بچے رہیں۔اس کمیٹی کے مطابق پچھلے برس کے دوران چار میں سے ایک یہودی اس طرح کے کسی واقعے سے متاثر ہوتا رہا۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ پچھلے ماہ ایک ایسے شخص کا ڈنر کرنا اسی وجہ سے یہودی کمینٹی میں بہت تشویس کا باعث بنا جو ہولو کاسٹ کو مانتا ہی نہیں ہے اور یورپ میں یہودیوں کے بہت بڑی تعداد میں مارے جانے کا انکاری ہے۔ تاہم صدر جوبائیڈنے یہودیوں کے اہم افراد کو اپنی حمایت کا یقین دلایا ہے۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago