Categories: عالمی

کابل گرودوارہ دہشت گردانہ حملے پر اقوام متحدہ میں ہندوستان نے برہمی کا اظہار کیا، امریکہ نے بھی کی مذمت

<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
افغانستان کے دارالحکومت کابل میں گرودوارہ پرہوئے دہشت گردانہ حملے پر ہندوستان نے اقوام متحدہ میں برہمی کا اظہار کیا ہے۔ امریکہ نے بھی اس دہشت گردانہ حملے کی مذمت کی ہے۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
 افغانستان کے دارالحکومت کابل کے کارت پروان گرودوارے میں گذشتہ18 جون کودہشت گردوں نے  حملہ کر دیا تھا جس میں دو افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔ اسلامک اسٹیٹ آف خراسان نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔ بھارت نے اس حملے پر سخت موقف اپنایا ہے۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں منعقدہ ایک اعلیٰ سطحی اجلاس میں ہندوستان کے مستقل نمائندے ٹی ایس ترومورتی نے اس حملے پر سخت ناراضگی کا اظہار کیا۔ حملے کو بزدلانہ قرار دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کے ارکان کو غیر ابراہیمی مذاہب کے خلاف ہو رہے تشدد کی مذمت کرنی چاہیے، جس میں بدھ، ہندو اور سکھ شامل ہیں۔ انہوں نے سخت لہجے میں کہا کہ اگر آپ واقعی نفرت کا مقابلہ کرنا چاہتے ہیں تو مذہبی خوف پر دوہرے معیار نہیں ہو سکتے۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
ادھر امریکا نے بھی کابل میں گرودوارہ پر حملے کی مذمت کی ہے۔ افغانستان کے لییخصوصی  امریکی نمائندہ نے ایک ٹویٹ میں کہا کہ امریکا کابل میں افغان سکھ برادری کے گرودوارے پر ہونے والے بزدلانہ حملے کی مذمت کرتا ہے جس میں ایک سکھ عقیدت مند سمیت بے گناہ افراد کی جان گئی۔ متاثرین کے اہل خانہ کے تئیں اپنی گہری تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کمزور اقلیتوں کو تحفظ فراہم کیا جانا چاہیے۔</p>

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago