Categories: عالمی

کویت: وزرائے دفاع اور داخلہ نے کیوں دیا استعفیٰ؟ کویت میں سیاسی ہنگامہ

<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
کویت سٹی،17فروری (انڈیا نیرٹیو)</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
کویت کے نائب وزیر اعظم اور وزیر دفاع شیخ حمد جابر العلی اور نائب وزیر اعظم اور وزیر داخلہ الشیخ احمد المنصور نے وزیر اعظم الشیخ صباح الخالد الصباح کو اپنے استعفے پیش کر دیے ہیں۔القبس کو ایک خصوصی بیان دیتے ہوئے الشیخ حمد جابر العلی نے کہا کہ میں نے اپنا استعفیٰ اس لیے پیش کیا کہ ہم اس ماحول میں مزید کام نہیں کر سکتے۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
دریں اثنا دفاع اور داخلہ کے وزراء  نے کہا کہ عام ماحول سیاسی منظر نامے میں جھگڑوں اور ہنگامہ آرائی سے بھرا ہوا ہے۔انہوں نے ایک بیان میں وضاحت کی کہ اصلاحات کا حصول تقریباً ناممکن ہو گیا ہے۔ کیونکہ ایگزیکٹو باڈیز کی طرف سے مجموعی اصلاحات میں رکاوٹوں کی وجہ سے اب مزید کام ممکن نہیں۔ انہوں نے کہا کہ مجلس امہ کے ارکان پوچھ گچھ کے آلے کو من مانی طور پر استعمال کرتے ہیں۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
اس استعفیٰ سے چند گھنٹے قبل وزیر خارجہ الشیخ احمد ناصر المحمد عدم اعتماد سے اس وقت بچے جب ان کے خلاف پارلیمنٹ میں تحریک عدم اعتماد پیش کی گئی تھی تاہم اس میں ان 23 ارکان نے اس کی مخالفت جب کہ 21 نے بل کی حمایت کی تھی۔پارلیمنٹ کا یہ اجلاس دس ارکان کے مطالبے پر طلب کیا گیا تھا۔ انہوں نے وزیر خارجہ پر عدم اعتماد کا اظہار کیا تھا۔</p>

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago