Urdu News

کویت: وزرائے دفاع اور داخلہ نے کیوں دیا استعفیٰ؟ کویت میں سیاسی ہنگامہ

کویت: وزرائے دفاع اور داخلہ نے کیوں دیا استعفیٰ؟

کویت سٹی،17فروری (انڈیا نیرٹیو)

کویت کے نائب وزیر اعظم اور وزیر دفاع شیخ حمد جابر العلی اور نائب وزیر اعظم اور وزیر داخلہ الشیخ احمد المنصور نے وزیر اعظم الشیخ صباح الخالد الصباح کو اپنے استعفے پیش کر دیے ہیں۔القبس کو ایک خصوصی بیان دیتے ہوئے الشیخ حمد جابر العلی نے کہا کہ میں نے اپنا استعفیٰ اس لیے پیش کیا کہ ہم اس ماحول میں مزید کام نہیں کر سکتے۔

دریں اثنا دفاع اور داخلہ کے وزراء  نے کہا کہ عام ماحول سیاسی منظر نامے میں جھگڑوں اور ہنگامہ آرائی سے بھرا ہوا ہے۔انہوں نے ایک بیان میں وضاحت کی کہ اصلاحات کا حصول تقریباً ناممکن ہو گیا ہے۔ کیونکہ ایگزیکٹو باڈیز کی طرف سے مجموعی اصلاحات میں رکاوٹوں کی وجہ سے اب مزید کام ممکن نہیں۔ انہوں نے کہا کہ مجلس امہ کے ارکان پوچھ گچھ کے آلے کو من مانی طور پر استعمال کرتے ہیں۔

اس استعفیٰ سے چند گھنٹے قبل وزیر خارجہ الشیخ احمد ناصر المحمد عدم اعتماد سے اس وقت بچے جب ان کے خلاف پارلیمنٹ میں تحریک عدم اعتماد پیش کی گئی تھی تاہم اس میں ان 23 ارکان نے اس کی مخالفت جب کہ 21 نے بل کی حمایت کی تھی۔پارلیمنٹ کا یہ اجلاس دس ارکان کے مطالبے پر طلب کیا گیا تھا۔ انہوں نے وزیر خارجہ پر عدم اعتماد کا اظہار کیا تھا۔

Recommended