Categories: عالمی

ملک مخالف تقریر پرعمران خان کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی: شہباز شریف

<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
اسلام آباد، 09 مئی (انڈیا نیرٹیو)</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ایبٹ آباد کے ایک  عوامی جلسے میں ملک مخالف تقریر کرنے پر سابق وزیر اعظم عمران خان کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
شہباز شریف نے کہا کہ سابق وزیراعظم نے ملک کو خانہ جنگی کی طرف دھکیل دیا ہے۔ ان کے ’مذموم عزائم‘کو کسی قیمت پر پورا نہیں ہونے دیا جائے گا۔ شہباز کا یہ تبصرہ فوج کے ترجمان کے اس بیان کے بعد آیا ہے جس میں سیاستدانوں، صحافیوں اور تجزیہ کاروں کو ملک کے سیاسی معاملوں میں کی پاکستانی فوج اور اس کی قیادت کوگھسیٹنے کے خلاف خبردارکیا گیا ہے۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
وزیر اعظم شہباز نے عمران پر سنگین الزامات عائد کئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عمران نے ملکی اداروں کے خلاف من گھڑتنظریات گڑھے  ہیں۔ وہ پاکستان اور اس کے اداروں کے خلاف سازشیں کرتے رہے۔حالانکہ گزشتہ ماہ تحریک عدم اعتماد جیتنے کے بعد شہباز شریف نے کہا تھا کہ وہ انتقام کی سیاست نہیں کریں گے۔ قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما شہباز شریف نے کہا تھا کہ پاکستان میں لیڈروں کو کیسے جیلوں میں بھیجا گیا، ہم اس ماضی میں نہیں جانا چاہتے۔ ہم پاکستان کو بہتر بنانا چاہتے ہیں۔ ہم قوم کے زخموں پر مرہم رکھنا چاہتے ہیں۔ ہم کسی سے بدلہ نہیں لیں گے۔ ہم کسی کو جیل نہیں بھیجیں گے لیکن قانون اپنا کام کرے گا۔ ہم مل کر ملک کو چلائیں گے اور اسے قائداعظم کا پاکستان بنائیں گے۔</p>

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago