Urdu News

ملک مخالف تقریر پرعمران خان کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی: شہباز شریف

ملک مخالف تقریر پرعمران خان کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی: شہباز شریف

اسلام آباد، 09 مئی (انڈیا نیرٹیو)

پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ایبٹ آباد کے ایک  عوامی جلسے میں ملک مخالف تقریر کرنے پر سابق وزیر اعظم عمران خان کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔

شہباز شریف نے کہا کہ سابق وزیراعظم نے ملک کو خانہ جنگی کی طرف دھکیل دیا ہے۔ ان کے ’مذموم عزائم‘کو کسی قیمت پر پورا نہیں ہونے دیا جائے گا۔ شہباز کا یہ تبصرہ فوج کے ترجمان کے اس بیان کے بعد آیا ہے جس میں سیاستدانوں، صحافیوں اور تجزیہ کاروں کو ملک کے سیاسی معاملوں میں کی پاکستانی فوج اور اس کی قیادت کوگھسیٹنے کے خلاف خبردارکیا گیا ہے۔

وزیر اعظم شہباز نے عمران پر سنگین الزامات عائد کئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عمران نے ملکی اداروں کے خلاف من گھڑتنظریات گڑھے  ہیں۔ وہ پاکستان اور اس کے اداروں کے خلاف سازشیں کرتے رہے۔حالانکہ گزشتہ ماہ تحریک عدم اعتماد جیتنے کے بعد شہباز شریف نے کہا تھا کہ وہ انتقام کی سیاست نہیں کریں گے۔ قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما شہباز شریف نے کہا تھا کہ پاکستان میں لیڈروں کو کیسے جیلوں میں بھیجا گیا، ہم اس ماضی میں نہیں جانا چاہتے۔ ہم پاکستان کو بہتر بنانا چاہتے ہیں۔ ہم قوم کے زخموں پر مرہم رکھنا چاہتے ہیں۔ ہم کسی سے بدلہ نہیں لیں گے۔ ہم کسی کو جیل نہیں بھیجیں گے لیکن قانون اپنا کام کرے گا۔ ہم مل کر ملک کو چلائیں گے اور اسے قائداعظم کا پاکستان بنائیں گے۔

Recommended