عالمی

لِز ٹرس ہوں گی برطانیہ کی اگلی وزیر اعظم، ہندوستانی نژاد رشی سنک کو شکست دی

برطانیہ میں کنزرویٹیوپارٹی کے ارکان نے ہندوستانی نژاد رشی سنک کو بڑا جھٹکا دیا ہے۔ برطانوی وزیر خارجہ لز ٹرس نے برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن کی جگہ لینے والے الیکشن میں سنک کو شکست دے دی ہے۔ اب ٹرس برطانیہ کی وزیر اعظم بنیں گی۔

وزیر اعظم بورس جانسن کے مستعفی ہونے کے بعد برطانیہ میں کنزرویٹیو پارٹی کے نئے لیڈر کے انتخاب کی دوڑ میں شامل سابق وزیر خزانہ اور ہندوستانی نژاد رشی سنک اور موجودہ وزیر خارجہ لز ٹرس کے درمیان مقابلہ تھا۔

برطانیہ کی حکمران کنزرویٹیو پارٹی کے 160000 ووٹروں میں سے 57 فیصد نے لز ٹرس کی حمایت کی۔ 43 فیصد لوگ رشی سنک کے ساتھ تھے۔ اس سے یہ بھی واضح ہے کہ اس الیکشن میں رشی سنک نے سخت مقابلہ کیا ہے۔

لز ٹرس کو کنزرویٹیو پارٹی کے سابقہ رہنماؤں کے مقابلے میں سب سے سخت مقابلے کا سامنا کرنا پڑا اور انہیں دیگر فاتحین کے مقابلے میں کم حمایت حاصل ہوئی۔ اس سے قبل بورس جانسن کو 66 فیصد، ڈیوڈ کیمرون کو 68 فیصد ووٹروں کی حمایت حاصل تھی۔

برطانیہ کے وزیر اعظم کے عہدے کی دعویداری میں کامیاب ہونے والی ٹرس کی زندگی بھی بہت دلچسپ ہے۔ ٹرس اس وقت برطانیہ کی وزیر خارجہ ہیں۔ ایک سرکاری اسکول میں تعلیم یافتہ 47 سالہ ٹرس کے والد ریاضی کے پروفیسر اور والدہ ایک نرس تھیں۔

لیبر پارٹی حامی خاندان  سے تعلق رکھنے والے، ٹرس نے آکسفورڈ یونیورسٹی سے فلسفہ، سیاسیات اور معاشیات کی تعلیم حاصل کی۔ تعلیم مکمل کرنے کے بعد کچھ عرصہ اکاؤنٹنٹ کے طور پر بھی کام کیا۔ اس کے بعد وہ سیاست میں آگئیں۔

انہوں نے بطور کونسلر پہلا الیکشن جیتا تھا۔ان کا خاندان لیبر پارٹی کا حامی تھا لیکن ٹرس کو کنزرویٹیو پارٹی کا نظریہ پسند آیا۔ ٹرس پہلی بار 2010 میں ایم پی منتخب ہوئی تھیں۔

ٹرس ابتدا میں برطانیہ کے یورپی یونین سے الگ ہونے  کے معاملے کے خلاف تھیں۔ تاہم، بعد میں وہ بورس جانسن کی حمایت میں سامنے آئیں، جو بریگزٹ کے ہیرو کے طور پر ابھرے تھے۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago