تعلیم

سینٹ اسٹیفنس کالج میں انگریزی پڑھا نیوالے فادر مونو دیپ ڈینیل غریب بچوں کو انگریزی کی تعلیم دے کر ان کا مستقبل بنا رہے ہیں روشن

آج ملک بھر میں یوم اساتذہ دھوم دھام سے منایا جارہا ہے۔  اس موقع پر اساتذہ  کو انعام و اکرام سے نوازا جارہا اور ان کی حوصلہ افزائی کی جا رہی ہے۔ اور ان کے ذریعے کئے گئے کاموں کو یاد کیا جا رہا ہے۔

  ملک کے دارالحکومت دہلی میں بھی ایسے ہی بہت سارے اساتذہ ہیں  جو بچوں کی زندگی کو بہتر اور کامیاب بنانے کے لیے دل و جان سے محنت کر رہے ہیں۔

  آج ہم آپ کو ایک ایسے  استاد کے بارے میں جانکاری دے رہے ہیں  جو کہ ایک بڑے  اور نامور کالج میں انگریزی کے استاد ہیں  اور وہاں سے فارغ ہونے کے بعد اپنا وقت  غریب کمزور اور بے سہارا بچوں کو انگریزی پڑھانے میں گزارتے ہیں۔

  فادر مونو دیپ ڈینیل  سینٹ اسٹیفنس کالج میں انگریزی پڑھاتے ہیں  وہاں سے وقت نکال کر وہ  دہلی اور اترپردیش کی سرحد پر واقع صآحبا باد کے دین بندھو انٹرکالج میں  جاکر وہاں پر  طالب علموں کو  انگریزی کی تعلیم دیتے ہیں۔  یہاں پر یہ بتا دینا ضروری ہے کی با بائے قوم مہاتما گاندھی کے  جنوبی افریقہ کے ایک بہت ہی اچھے دوست  سی ایف آئذ یوز  تھے۔

وہ گاندھی جی سے کافی متاثر تھے اور بھارت چلے آئے تھے۔  انہوں نے بھی سینٹ اسٹیفنس کالج میں 1904-1914 تک  بچوں کو انگریزی کی تعلیم دی تھی۔

  گاندھی جی نے ان کے کاموں سے  متاثر ہوکر انہیں دین بندھو کا خطاب دیا تھا۔  دین بندھو نے بھارت میں رہ کر غریب  بے سہارا لوگوں اور کمزور طبقات کی تعلیم اور ان کے رہن سہن کو اچھا بنانے کے لیے  کافی جدوجہد کی تھی اور وہ دہلی برادر ہڈ سوسائٹی میں رہتے تھے۔

فادر مونودیپ بھی دہلی برادر ہڈ سوسائٹی میں ہی رہتے ہیں اور  وہ بھی غریب بے سہارا بچوں کی زندگی کو بہتر بنانے کے لیے جدوجہد کر رہے ہیں۔  وہ انگلش گرامر  کے اچھے جانکار ہیں اور بچے ان سے گرامر سیکھ کر  کافی فائدہ اٹھا رہے ہیں۔دین بندھو انٹر کالج کا قیام بھی دہلی برادر ہڈ سوسائٹی نے کیا ہے۔اس اسکول میں زیادہ تر بچے سلم اؤر جھگگی بسثیوں کے تعلیم حاصل کرنے کے لئے آتے ہیں۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago