عالمی

لارڈ رامی رینجر کا خط ہوم سیکریٹری کے نام

لارڈ رامی رینجر کا خط ہوم سیکریٹری کے نام

کون ہیں لارڈ رامی رینجر

لارڈ رامی رینجر انگلینڈ کے بڑے تاجر ہیں۔ ان کا پورا نام رامندر سنگھ رینجر ہے۔ وہ لارڈ رامی رینجر و کچھ دیگر ناموں سے بھی جانے جاتے ہیں۔ وہ ہندو فورم آف برٹین کے تاسیسی رکن ہیں۔ لارڈ رامی پاکستان، انڈیا اینڈ یو کے فرینڈشپ فورم کے چیئرمین ہیں۔ وہ برٹش سکھ ایسو سی ایشن کے بھی چیئرمین ہیں۔ ان کی کمپنی سن مارک لمیٹیڈ و ہ واحد کمپنی ہے جسے لگاتار پانچ مرتبہ مہارانی ایوارڈ (کوین ایوارڈ) سے نوازا گیا ہے۔ وہ فیلو آف دی پرنس ٹرسٹ کے پیٹرن بھی ہیں۔ انھیں سنہ 2005میں برٹش امپائر کا ممبر بنایا گیا تھا۔

لارڈ رامی کا سخت لب و لہجے میں خط

لارڈ رامی رنجر ہاؤس آف لارڈز کے ممبر بھی ہیں۔ ابھی حالیہ خالصتان حامییوں کے ہنگامے کے بعد لارڈ رامی نے ہوم سیکریٹری کے نام ایک سخت خط لکھا ہے۔ وہ بہت واضح اور سخت الفاط میں نہ صرف اس واقعے کی مذمت کرتے ہیں بلکہ وہ سخت سزا دئے جانے کی مانگ بھی کر رہے ہیں۔  صاف لفظوں میں لکھا ہے کہ ”جیسا کہ آپ کو معلوم ہے کہ اتوار 20مارچ کو کچھ خالصتان حامیوں نے لندن میں ہندوستانی سفارت خانہ پر حملہ کیا ہے۔ انھوں نے بھارت کے ترنگے جھنڈے کو کھینچا اور اس کی جگہ اپنا جھنڈا لگانے کی کوشش کی۔ انھوں نے انڈیا ہاؤس میں توڑ پھوڑ بھی کی۔ اس حادثے سے ہر کوئی حیران ہے، خصوصی طور پر انگلینڈ میں رہنے والے ہندوستانی۔ یہ حملہ نہ صرف ہندوستان کی سالمیت پر ہوا ہے بلکہ برطانیہ کی قانون و انتظامیہ پر بھی ہوا ہے۔

ایسے حملے پہلے بھی ہوئے ہیں

اور دکھ کی بات ہے کہ ایسا حملہ کوئی پہلی مرتبہ نہیں ہوا ہے۔اور اگر ہم نے ان طاقتوں کو واضح لفظوں میں پیغام نہیں دیا تو یہ حملہ آخری حملہ بھی نہیں ہے۔ ان تمام لوگوں کو اب ایک واضح پیغام پہنچ جانا چاہئے جو یہ سوچتے ہیں کہ ایسے حملے کرکے، قانون سے کھلواڑ کر کے وہ صاف بچ نکلیں گے۔ غیر ملکی سفارتکاروں کو تحفظ فراہم کرنا ہمارا اولین ترجیح ہونا چاہئے۔ کیونکہ ایسے حادثات سے دو ملکوں کے رشتے متاثر ہوتے ہیں۔

احتجاج ہو مگر پوری طرح پُر امن ہو

ہمیں اس بات کو یقینی بنانا ہوگا کہ برطانیہ میں احتجاج پوری طرح پُر امن ہو۔ اس طرح کے غیر قانونی واقعات و حادثات سے ساری دنیا میں برطانیہ کا وقار مجروح ہوتا ہے۔ برطانیہ ایک ایسا ملک ہے جہاں مختلف رنگ و نسل اور مذہب کے لوگ رہتے ہیں۔ اس لئے کسی بھی ایسے واقعے کو ہمیں بہت سنجیدگی سے لینے کی ضرورت ہے جس سے ہمارا اتحاد اور بھائی چارہ تار تار ہوتا ہو۔“ ہوم سیکریٹری سے سزا کی مانگ کرتے ہوئے لارڈ رامی نے لکھا ہے کہ پلیز آپ یقینی بنائیں کہ ایسی طاقتوں کو قانون کے تحت سخت سزا دی جائے۔ آپ انھیں انصاف کے قانون کے تحت لاکر ایک مثال قائم کیجئے۔

Dr. S.U. Khan

Dr. Shafi Ayub editor urdu

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago