فکر و نظر

رمضان کا صیام و قیام امت کا شانِ امتیاز: مفتی عبدالحئی

سعادت گنج،بارہ بنکی(ابوشحمہ انصاری)

احکام الحاکمین ماہ شعبان کی پندرہویں رات کو سال بھر کے احکامات دنیا والوں کے لئے صادر فرما دیتا ہے۔ اعمال کے اعتبار سے ماہ شعبان آخری مہینہ اور ماہ رمضان پہلا مہینہ ہوتا ہے۔ بھوک و پیاس سے بچنا اور شہوات و لذات سے احتراز کرنا،ہاتھ، پیر،کان، ناک،زبان، آنکھ یہاں تک کہ دل و دماغ کو لہو و لعب سے بچانے کا نام صیام ہے۔

امت محمدیہ کے لئے اس کا وقت متعین ہے۔ جس کو سحر و افطار کہتے ہیں۔ یہ دونوں وقت رحمتوں سے معمور ہیں۔ یہ اس امت کا شان امتیاز ہے۔ دن میں روزہ رکھ کر رات میں قیام یعنی تراویح کے لئے احکم الحاکمین کے سامنے صف کیا جانا بھی تربیت ہے۔ اس امر کی کہ دلوں میں قلعی کی جائے۔اور اپنے قلوب منور کئے جائیں۔

قرآن کا سننا اور پڑھنا دونوں باعث عبادت ہیں۔ کلام الہٰی جس کو ہم قرآن کہتے ہیں۔ اللہ نے اس کو اپنے لفظ کے بیچ میں سے نکالا ہے۔ تقاضہ اس بات کا ہے کہ روزہ اور تراویح کے ذریعے کلام اللہ انسان کے بیچ دل میں سما جائے۔ غور کیجئے!

تراویح میں بیس رکعات ہیں۔ جس کے چالیس سجدے ہوئے۔ چالیس کے عدد کو قبولیتِ دعا کے لیے خاص نسبت ہے۔ جس نے صیام و قیام پورے کرنے کے بعد مستحبات میں سے چھ روزے اوائل شوال میں رکھے اس کو رب العالمین پورے سال روزے رکھنے کا ثواب عطا فرمائیں گے۔ میں اللہ تعالیٰ سے دعا کرتا ہوں کہ تمام مسلمانوں کو صیام و قیام کی توفیق نصیب فرمائے۔

Dr M. Noor

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago