Categories: عالمی

افغانستان میں غذائی قلت، 10 لاکھ بچوں کی جان خطرے میں ہے: یونیسیف

اقوام متحدہ کے بچوں کے فنڈز کے ادارے یونیسیف نے افغانستان میں 10 لاکھ بچوں کی جان کے خطرے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔یونیسیف نے ایک بیان میں کہا کہ اس سال افغانستان میں بچوں کا عالمی دن نہیں منایا گیا، وہاں غذائی قلت سے 10 لاکھ بچوں کی جان کو خطرہ ہے۔عالمی ادارے نے مزید کہا کہ افغانستان میں غذائی قلت کے شکار لاکھوں بچوں کو فوری مدد کی ضرورت ہے۔یونیسیف نے اپنے بیان میں یہ بھی کہا کہ ان ہی حالات کی وجہ سے ہم نے افغانستان میں بچوں کاعالمی دن نہیں منایا۔

جلال آباد ایئرپورٹ فلائٹ آپریشن کے لیے تیار

افغان حکام کا کہنا ہے کہ افغانستان کا جلال آباد ایئرپورٹ اندرون اور بیرون ملک پروازوں کے لیے تیار ہے، بہت جلد ایئرپورٹ پر پروازوں کا سلسلہ شروع ہوجائے گا۔نگراں ڈائریکٹر ایئرپورٹ اسپن غرشہزاد کا کہنا ہے کہ جلال آباد ایئرپورٹ پر تمام تکنیکی اسٹاف موجود ہے، ایئرپورٹ مکمل فعال ہے، بہت جلد پروازیں شروع ہوجائیں گی۔

جلال آباد ایئرپورٹ سے ننگرہار سے چین براہ راست پروازیں شروع کی جائیں گی، مستقبل قریب میں ایران سے انسانی امداد لے کر آنے والا طیارہ بھی جلال آباد ایئرپورٹ پر آئے گا۔گزشتہ 20 برسوں سے جلال آباد ایئرپورٹ امریکی فوج کے زیر استعمال تھا، امریکی فوج نے جلال آباد ایئرپورٹ سے تمام سویلین پروازوں پر پابندی عائد کر رکھی تھی۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago