Categories: عالمی

مسجد الحرام کی پہلی منزل صرف طواف کرنے والوں کے لیے مختص

<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
مسجد الحرام کی پہلی منزل صرف طواف کرنے والوں کے لیے مختص کردی گئی ہے۔ نگراں حرم اسپیشل فورسز کے مطابق طواف کرنے والوں کے لیے اوقات کار رات 12 سے 3 اور صبح 6 سے 10 بجے تک مقرر کیے گئے ہیں۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ توکلنا ایپ پر اوقات متعین کیے جائیں گے تاکہ طواف پرمٹ کا حصول آسان ہوسکے۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
مذکورہ ذرائع نے مزید بتایا کہ منظور شدہ موبائل ایپلی کیشنوں کے ذریعے حجر اسود کو بوسہ دینے، رکنِ یمانی کے استلام اور حطیم (حِجرِ اسماعیل) کے اندر نماز کی بکنگ کی خدمت بھی شروع کی جائے گی۔ذرائع کے مطابق حرمین شریفین کی انتظامیہ مسجد حرام اور مسجد نبوی میں آنے والوں کو اعلی ترین خدمات پیش کرنے کے واسطے متعلقہ اداروں کے ساتھ مل کر کام کر رہی ہے۔ اس حوالے سے کرونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے احتیاطی اقدامات اور حفاظتی تدابیر کو پوری طرح نافذ کیا گیا ہے۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
اس سے قبل مملکت سعودی عرب نے مسجد حرام کی مکمل گنجائش کے استعمال کی اجازت جاری کی تھی۔ اس حوالے سے کارکنان اور تمام زائرین کو تمام وقت ماسک لگانے کی پابندی پر کاربند رہنا ہو گا۔ عمرہ اور نماز کے اوقات کے حصول کے واسطے اعتمرنا اور توکلنا ایپلی کیشنوں کا استعمال جاری رہے گا۔ اسی طرح مسجد نبوی کی بھی مکمل گنجائش کے استعمال کی اجازت دی جا چکی ہے۔ مسجد کے اندر تمام کارکنان اور زائرین کو پورے وقت ماسک پہننے کی پابندی پر عمل کرنا ہو گا۔</p>

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago